جماعة الدعوة تلہ گنگ کے تحت کل جمعہ کو حرمت رسول ﷺ ریلی نکالی جائے گی

Talagang

Talagang

تلہ گنگ : گستاخانہ خاکوں کے خلاف جماعة الدعوة تلہ گنگ کے تحت کل جمعہ کو حرمت رسول ﷺ ریلی نکالی جائے گی۔ریلی کی قیادت جماعة الدعوة کے ضلعی امیر مولانا عبداللہ نثار کریں گے۔جماعة الدعوة تلہ گنگ کے امیر محمد اصغر نے بتایا کہ حرمت رسولﷺ ریلی میں شرکت کے لئے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائے گی۔اس ضمن میں ایک کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ریلی کا آغاز مرکز خالد بن ولید عقب دارا آٹوز سے ہو گا اور اختتام جی پی او چوک میں ہو گا۔حرمت رسولﷺ ریلی میں بڑی تعداد میں شہری شریک ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ مولانا عبداللہ نثار جمعہ کا خطبہ جامع مسجد خالد بن ولید میں دیں گے اور نماز جمعہ کے فوری بعد ریلی کا آغاز ہو گا۔جماعة الدعوة تلہ گنگ کے امیر محمد اصغر اور تحریک حرمت رسولﷺ تلہ گنگ کے رہنما قاری مطیع الرحمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ مسلمان نبی مکرم ﷺ کی شان رسالت ﷺ میں گستاخی کسی صورت برداشت نہیں کر سکتے۔ صلیبیوں و یہودیوں کی طرف سے نبی اکرم ﷺ کی شان میں گستاخیاں 56سے زائد مسلم ممالک کے حکمرانوں اور ڈیڑ ھ ارب سے زائد مسلمانوں کیلئے بہت بڑا امتحان ہے کہ یہ فوجیں اور وسائل رکھنے والے نبی اکرم ﷺ کی حرمت کے تحفظ کیلئے کیا کردار ادا کرتے ہیں؟ ہم سمجھتے ہیں کہ اگر مسلم حکمران تحفظ حرمت رسول ﷺکا فریضہ ادا کرنے میں کامیاب ہو گئے تواللہ تعالیٰ ان کے تمام مسائل حل کر دے گااور اگر نبی مکرمﷺ کی گستاخیوں پر مسلم حکمران اور عوام خاموش رہے تو پھر اللہ تعالیٰ کی پکڑ سے انہیں کوئی نہیں بچا سکے گا۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ اتحاد ویکجہتی کا راستہ اختیار کرتے ہوئے عالم اسلام میں ایک زبردست تحریک اور مضبوط قوت کھڑی کی جائے۔او آئی سی کو جرا تمندانہ کردار ادا کرنا چاہیے۔اپنے سفارتخانوں کو متحرک کرنا چاہیے اور عالمی سطح پر توہین انبیاءاور قرآن پاک کی بے حرمتی کی سزا کا قانون پاس کروانے کی کوشش کرنی چاہیے۔