دہشتگردی کیخلاف بے رحمانہ آپریشن ہونا چاہیے، ناصر شیرازی

Nasir Shirazi

Nasir Shirazi

اسلام آباد: مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری سیاسیات ناصر شیرازی نے کہا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف بے رحمانہ آپریشن ہونا چاہیے، دہشتگردوں کو کسی مسلک یا فرقہ کی آڑ یا شلٹر تلے چھپنے نہیں دینا چاہیئے۔ دہشتگردی کی لعنت نے پاکستان کو ناقابل یقین نقصان پہنچایا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیشل کونسل آف آرٹس اسلام آباد میں منعقدہ سیرت کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ناصر شیرازی کا کہنا تھا کہ ہم حسین علیہ السلام ابن علی کی سیرت پر چلتے ہوئے موجودہ دور کے یزیدوں کو اسلام کا نقاب اڑ کر اسلام اور پاکستان کا قتل عام نہیں کرنے دیں گے۔ جو مدارس دہشتگردی میں ملوث ہیں ان کیخلاف کارروائی ہونی چاہیئے۔

خواہ کا تعلق کسی بھی مکتب فکر سے کیوں نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ سانحہ پشاور کے بعد پوری دہشتگردی کیخلاف متحد ہوچکی ہے لٰہذا کسی کو یہ اجازت نہیں دے سکتے کہ وہ اس اتفاق رائے کو توڑے۔ ناصر عباس شیرازی کا کہنا تھا کہ تمام مسالک کے مدارس کا احتساب ہو سکتا ہے اور وہ ریاست اور قوم کے سامنے جوابدہ ہیں۔ ریاست کا فرض ہے کہ وہ ایسے مدارس اور گراہوں کو پوائنٹ آوٹ کرے اور انہیں قانون کے شکنجے میں لائے جو دہشتگردی میں ملوث ہیں۔ دہشتگردی کیخلاف کارروائی میں مجلس وحدت مسلمین غیرمشروط مکمل تائید و حمائت کرتی ہے۔ سیکرٹری سیاسیات کا کہنا تھا کہ آج امت مسلمہ تفرقوں میں بٹ گئی ہے، یہی وجہ ہے کہ آج عراق و شام اور افغانستان میں بیگناہوں کا خون بہہ رہا ہے۔ پوری قوم کی نجات آنحضرت کی سیرت پر عمل کرنے میں ہے۔

آپ کی ذات گرامی انسانوں کو ان کی اعلیٰ اقدار تک پہنچانے کیلئے مبعوث ہوئی تھی، معاشرے کو جہالت سے نجات دلانے آئی تھی۔ آج ہماری ذمہ داری ہے کہ اس ذات کی نقش قدم پر چلتے ہوئے پاکستان کو اس کے قیام کے مقاصد کی طرف لے کر جائیں۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق، چئیرمین سینیٹ نئیر حسین بخاری، امین الحسنات اور اویس نورانی بھی موجود تھے اور کانفرنس سے خطاب کیا۔

میڈیا سیل مجلس وحدت مسلمین۔
www.mwmpak.org
03004513206