لیاری گینگ وارکے 3 اہم ملزمان حویلیاں سے گرفتار، سی آئی ڈی

Accused Arrested

Accused Arrested

کراچی (جیوڈیسک) سی آئی ڈی پولیس نے لیاری گینگ وار کے 3 اہم ملزمان کو حویلیاں سے گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سی آئی ڈی پولیس نے لیاری گینگ وار کے 3 اہم گینگسٹرز کو حویلیاں سے گرفتار کرلیا ہے۔ سی آئی ڈی حکام کے مطابق ملزمان جرائم کی سنگین وارداتوں میں ملوث اور پولیس کو کئی اہم مقدمات میں مطلوب تھے جب کہ ان کے قبضے سے دھماکا خیز مواد اور اسلحہ سمیت دیگر سامان بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا تھا کہ ملزمان کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے جب کہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپے مارے جارہے ہیں۔