کندھ کوٹ: انڈس ہائی وے پر ٹریفک حادثے میں چھ افراد جاں بحق

Kandhkot

Kandhkot

کندھ کوٹ (جیوڈیسک) انڈس ہائی وے پر کراچی سے پشاور جانے والی مسافر کوچ اور مخالف سمت سے آنے والے ٹرالر میں خوفناک تصادم ہو گیا۔

حادثے کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 6 مسافر جاں بحق ہو گئے جبکہ اکتالیس مسافر شدید زخمی ہوئے۔ پولیس نے کوچ میں پھنسے زخمیوں کو نکال کر کشمور، گڈو اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا۔ حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور فرار ہو گیا۔
جاں بحق ہونے والے مسافروں کی محمد ایاز خان، اظہر خان، انور سعید کے ناموں سے شناخت ہو گئی۔ تین لاشوں کی شناخت نہ ہو سکی۔