جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون، 10 ملزم گرفتار

Arrested

Arrested

اسلام آباد (جیوڈیسک) وفاقی پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈائون کے دوران 10 ملزموں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک 1 کلو 20 گرام چرس، چھینی گئی نقدی اور مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ ملزموں کے خلاف مقدمات درج کر لئے گئے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تھانہ گولڑہ پولیس نے ملزم شیر عالم خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔

تھانہ رمنا پولیس نے بغیر اجازت سلنڈر گیس بھرائی کرنے پر ملزم نور اسلام کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ سبزی منڈی نے گن پوائنٹ پر نقدی چھیننے کی واردات میں ملوث ملزم حسن اللہ کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے چھینی گئی نقدی برآمد کرلی۔ تھانہ کورال پولیس نے دوران گشت دو ملزموں قاسم خان اور علم خان کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 1 کلو 20 گر ام چرس اور 2 پسٹل برآمد کرلئے جبکہ چار پیشہ ور بھکاریوں کیخلاف بھی کارروائی کی گئی۔