لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے زیراہتمام دوسرا لیاقت نیشنل آل کراچی تقریری مقابلے کا انعقاد

کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج لیٹریری و ڈبیٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام لیاقت نیشنل ہسپتال کے کنونشن سینٹر میں دوسرا لیاقت نیشنل آل کراچی تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں شہر کراچی کے 12کالجز اور یونیورسٹیز نے حصہ لیا ۔تقریری مقابلہ اُردو اور انگریزی میں منعقد کیا گیا۔

مقابلے میں طلباء و طالبات نے اپنی شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور مثالی تقریرپیش کرکے شرکا ء تقریب سے بھر پور داد وصول کی تقریب میں کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباء و طالبات کے علاوہ اساتذہ اور والدین نے بھی شرکت کی مقابلے میں جیوری کے فرائض مس خورشید حیدر ،نصرت مرزا ،رضوان زیدی اور ندیم ہاشمی نے انجام دیئے۔

جیوری کے فیصلے کے مطابق انگریزی تقریری مقابلے میں نیسٹ کے عبداللہ ادریس نے اول پوزیشن ،بحریہ یونیورسٹی کی سائمہ انور نے دوسری پوزیشن اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی سارہ فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی اور اردو تقریری مقابلے میں دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ کے محمد زوہیب نے اول پوزیشن ،وفاقی اُردو یونیورسٹی کی شہزادی کنو ل نے دوسری پوزیشن اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اُم فروا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی لیاقت نیشنل ہسپتال کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی اور لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کے پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے تقریری مقابلے میں کامیاب طلباء و طالبات میں انعامات و اسناد تقسیم کئے

اس موقع پر انہوں نے طلباء و طالبات کی جانب سے اُن کی خود اعتمادی کو سراہتے ہوئے شاندار تقریری مقابلے کے انعقاد پر لیٹریری ایںڈ بیٹنگ سوسائٹی کے چیئر پرسن سلطان احمد اور اُن کی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔

Speech Contest

Speech Contest

جاری کردہ:۔ میڈیا سیکریٹری۔ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی