لاہور : نسبت روڈ پر گھر، ملتان روڈ پر گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک) لاہور کے علاقے نسبت روڈ پر گھر میں آگ لگ گئی جس سے ایک شخص جھلس گیا جبکہ ملتان روڈ پر گتہ فیکٹری میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔

نسبت روڈ کے علاقے میں آگ نے تین منزلہ گھر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے سارا گھر جل گیا۔ زخمی شخص کو میو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی۔ اس سے پہلے ہنجروال کے علاقے میں گتے کی فیکٹری میں آگ لگ گئی جس سے ایک شخص زخمی ہوا۔ ریسیکو کی چھ ٹیموں نے ایک گھنٹے بعد آگ پر قابو پا لیا۔

آگ لگنے سے فیکٹری میں پڑا لاکھوں کا گتہ جل کر راکھ ہو گیا۔ فیکٹری کے مالک کا کہنا ہے جس وقت آگ لگی ملازمین سو رہے تھے۔

ریسیکو کے عملے کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ بارش کے باعث آگ بجھانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔