بھمبر کی خبریں 22/1/2015

Bhimber

Bhimber

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) فرانس میں توہین آمیز خاکوں کی اشاعت بھمبر میں مذہبی، سیاسی اور تاجر تنظیموں کی بے حسی کی روایت برقرار نہ کوئی احتجاج نہ کوئی ریلی شہریوں کا اظہار افسوس تفصیلات کے مطابق بھمبر میںمذہبی سیاسی اور تاجر تنظیموں نے قومی تہواروں سمیت مذہبی جذبات مجروح کرنے والے واقعات پر روایتی بے حسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گذشتہ دنوں فرانس میں توہین آمیز خاکے شائع ہونے پر بھمبر میں کسی بھی قسم کا نہ تو احتجاج کیا گیا اور نہ ہی کوئی احتجاجی ریلی نکالی گئی بھمبر کے شہریوں نے معاشرہ میں مختلف طبقات کی نمائندگی کرنے والی مذہبی، سیاسی اور تاجر تنظیموں کی بے حسی پر حیرت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ بھمبر کی مذہبی، سیاسی اور تاجر تنظیموں کی بے حسی قابل افسوس ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) 11 فروری یوم شہادت مقبول بٹ شہید کشمیری قوم اس تجدید کے طور پر منائیگی کہ ریاست جموں و کشمیر کی مکمل وحدت اور آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی مقبول بٹ شہید نے اپنی جان کا نذرانہ دے کر کشمیریوں کی آزادی کی راہ متعین کر دی پوری کشمیری قوم 11 فروری کو شہید کشمیر مقبول بٹ کا یوم شہادت بھر پور انداز میں منائے ان خیالات کا اظہار کشمیر فریڈم موومنٹ کے راہنما محمد یٰسین تبسم نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ مقبول بٹ شہید نے 11 فروری 1084 کو دہلی کی تہاڑ جیل میں پھانسی کو گلے لگایا اور کشمیریوں کو تحریک آزادی کی راہ متعین کر دی کشمیری قوم اس راہ پر جس پر چل پر مقبول بٹ شہید نے کشمیری قوم کو جگایا ار انہیں ان کی شناخت دی جدوجہد کے ساتھ منزل تک پہنچنے کا راستہ دکھایا لیکن صد افسوس کہ آج کشمیری قوم شہید قائد کے مشن سے ہٹ کو ذلیل اور خوار ہو رہی ہے ہمیں اگر عزت اور وقار کے ساتھ اپنی جدوجہد جاری رکھنی ہے تو شہید کشمیر مقبول بٹ کی متعین کردہ نظریات اور افکار کو اپنانا ہو گا انہوں نے کہا کہ 11 فروری کو مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت کشمیری اس عہد کے طور پر منائیں کہ مقبول بٹ کے دئیے ہوئے نظریے اور راہ پر چل کر کشمیری اپنی منزل کو پا لیں۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) اہل سنت و الجماعت سٹی بھمبر کے صدر حافظ شجاع الرحمن پر حملہ کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر سخت تشویش ہے انتظامیہ فی الفور حملہ میں ملوث عناصر کا پتہ چلا کر منظر عام پر لائے بصورت دیگر اہل سنت والجماعت پورے آزاد کشمیر میں احتجاج پر مجبور ہو گی ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت سٹی بھمبر کے جنرل سیکرٹری مولانا ابرار نذیر، مفتی طیب، نوید سکندر چغتائی اور راجہ شکیل الرحمان نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ 10 روز گزر جانے کے باوجود بھمبر انتظامیہ ملوث ملزمان کا پتہ لگانے میں ناکام ہے جس پر نہ صرف بھمبر کے شہریوں بلکہ اہل سنت والجماعت آزاد کشمیر بھر کے کارکنان کو تشویش ہے انہوں نے کہا کہ ہمیں انتظامیہ کی تبدیلی کے اشارے ملے تھے جس پر ہم نے نئی انتظامیہ کے آنے تک اپنا احتجاج موخر کیا تھا اور ملک میں ناموس رسالت کے حوالے سے احتجاج پروگرات بھی آڑے آئے تھے لیکن ہم ایک بار پھر انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حافظ شجاع الرحمن پر ہونیوالے قاتلانہ حملے میں ملوث عناصر کا جلد از جلد پتہ لگا کر بھمبر کے شہریوں اور کارکنان اہل سنت والجماعت کے کارکنان کو لاحق تشویش کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر آزاد کشمیر بھر میں اہل سنت و الجئماعت کے کارکنان احتجاج پر مجبور ہونگے۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) موسم سرما کی پہلی بارش بھمبر میرپور روڈ تالاب کا منظر پیش کرنے لگی سٹرک پر کئی کئی فٹ پانی جمع چھوٹی گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کا گذرنا محال شہری پریشان انتظامیہ مسئلہ حل کرنے میں ناکام تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز ہونیوالی موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد بھمبر میرپور روڈ مرکزی عید گا کے قریب ایک بار پھر پانی کے بڑے تالاب میں تبدیل ہو گئی سٹرک کے دونوں کناروں پر نکاسی آب کیلئے نالہ نہ ہونے کے باعث بارشی پانی سٹرک پر کئی کئی فٹ تک جمع ہو گیا جس کے باعث سڑک پر سے نہ صرف پیدل گزرنے والوں بلکہ چھوٹی گاڑیوں، رکشووںاور موٹر سائیکلوں کا گذرنا محال ہو گیا کھڑے پانی میں گذرنے والی اکثر گاڑیاں اور موٹر سائیکل انجن میں پانی پڑ جانے کئے باعث بند ہو گئیں جنہیں لوگ دھکے لگا کر نکالتے رہے یاد رہے کہ مذکورہ سڑک گذشتہ موسم برسات میں نکاسی آب کا نالہ بند ہو جانے کے باعث گندے جوہڑ میں تبدیل ہو گئی تھی جس کی نکاسی کیلئے انتظامیہ اور بلدیہ کی طرف سے کوئی اقدامات نہ اٹھائے گئے جس کے باعث مسئلہ سر اٹھائے کھڑا ہے اور لوگ پریشان ہیں بھمبر کے عوامی اور شہری حلقوں نے انتظامیہ سے سڑک پر کھڑے پانی کی نکاسی کا مطالبہ کیا ہے۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایس ڈی او ریٹائرڈ چوہدری خادم حسین ، چوہدری صابر حسین نقشی اور انجینئر صفدر حسین کی والدہ محترم کی رسم چہلم بھمبر میں ادا کی گئی رسم چہلم کی دعائیہ تقریب میں ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل بھمبر چوہدری ولید اشرف ، صدر فریڈم موومنٹ خالد پرویز بٹ ، ایکسین چوہدری منیر حسین، ایکسین چوہدری شبیر حسین، ایس ڈی او برقیات چوہدری عنصر علی، ایس ڈی اوشاہرات شہزادہ اورنگزیب ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری کمال سبحانی،چوہدری ظہیر الدین بابر ، سابق صدر کشمیر پریس کلب راجہ نعیم گل، صدر صراف یونین راجہ شوکت علی، صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری محمد عارف کاکا، ٹھیکیدار محمد الیاس، چوہدری سلیمان درائیاں، ایس ڈی او ضلع کونسل محمد افضل، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین، راجہ عطا المنعم، چوہدری ندیم صابر ،چوہدری یاسر ایڈووکیٹ سمیت دیگر نے شرکت کی جبکہ مولانا دلدار غوث نے ختم قل پڑھا۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) یونین کونسل ملوٹ حلقہ برنالہ کی سب سے بڑی یونین کونسل ہے حکمرانوں نے ایک سازش کے تحت یونین کونسل ملوٹ کے عوام کو پسماندہ رکھا اور انکا استحصال کیا 30 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی کو جان بوجھ کو صحت ، تعلیم سمیت دیگر بنیادی سہولتوں سے محروم رکھا گیا اورانہیں پسماندہ تر پسماندہ کر کے اپنا غلام بنایا گیا آئندہ کسی کو یونین کونسل ملوٹ کے عوام کیساتھ کھلواڑ نہیں کرنے دینگے یونین کونسل ملوٹ کے عوام نے آمدہ الیکشن میںملک عبدالمالک اعوان کو حلقہ برنالہ سے الیکشن لڑنے اور انکی نمائندگی کرنے کا اختیار دے دیا ہے حلقہ برنالہ سمیت یونین کونسل ملوٹ میںملک عبدالمالک اعوان خدمت کی سیاست متعارف کرائینگے ان خیالات کا اظہار یوتھ کے راہنما ملک وسیم اعوان نے اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے یونین کونسل ملوٹ کو جو حلقہ برنالہ کی سب سے بڑی یونین کونسل ہے کو جان بوجھ کر پسماندہ رکھا ہے یونین کونسل ملوٹ کی آبادی 30 ہزار سے زائد ہے لیکن علاقہ میں نہ تو کوئی بہترین ہسپتال اور نہ ہی لڑکوں اور لڑکیوں کیلئے کالجز ہیں حتیٰ کہ کئی کئی سالوں سے پرائمری اور مڈل سکول بھی اپ گریڈ نہ ہو سکے جس کے باعث علاقے کے بچے اور بچیاں نہ صرف اعلیٰ تعلیم سے محروم ہیں بلکہ ان کا مستقبل بھی تباہ ہو کر رہ گیا ہے اور اس کی تمام تر ذمہ داری حلقہ سے منتخب ہونیوالوں پر ہے انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں حلقہ کے عوام کے حقوق غصب کرنے والوں کا بھر پور محاسبہ ہو گاملک عبدالمالک اعوان آئندہ حلقہ سے مظلوم عوام کی نمائندگی کرینگے اور حلقہ کے عوام کو ان کے حقوق دلانے کیلئے آئندہ بھر پور کردار ادا کرینگے برنالہ کے عوام نے سابقہ اور موجودہ حکمرانوں سے تنگ آ کرتبدیلی کا سگنل دے دیا ہے عوام کی طاقت سے انشاء اللہ آئندہ الیکشن میںملک عبدالمالک اعوان بھر پور کامیابی حاصل کرینگے۔

بھمبر(ڈسٹرکٹ رپورٹر )معذور بچوں کی حوصلہ افزائی اور مدد کرنا دراصل اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنا ہے جہاں ہم عوامی فلاح و بہبود کیلئے کئی منصوبے پلان کرتے ہیں وہاں حکومت اور معاشرے کی ذمہ داری ہے کہ وہ معذور بچوں کی ہر طرح مدد اور راہنمائی کرے تا کہ ملک کے یہ عظیم بچے احساس کمتری کا شکار نہ ہوں معذور افراد کو نظر انداز کرنا خدا تعالیٰ کی ناراضگی کا سبب بن سکتا ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور نے صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اسلامی لحاظ سے بیداار معاشروں کے اندر معذور اور صحت مند افراد کے درمیان کوئی تفریق و تقسیم نہیں کی جاتی حکومت اور NGO ایسے بچوں اور اداروں کیلئے ٹھوس بنیادوں پر انکو زندگی کے ہر شعبہ میں نمائندگی دینا ضروری ہے تا کہ یہ محسوس ہو کہ معاشرے کے اندر سپیشل بچے بھی ملک کی تعمیر و ترقی اور خوشحالی میں باوقار کردار ادا کر رہے ہیں اس طرح کے اداروں اور بچوں کیلئے حکومت ، انتظامی آفیسران اور NGO’s کو ٹھوس بنیادوں پر مستقبل کی پلاننگ کرنا ہو گی انہوں نے کہا کہ مخیر حضرات بھی انکی ہر ممکن سپورٹ کریں تا کہ ان عظیم بچوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں ملک اور معاشرے کا کار آمد شہری بنایا جا سکے اس موقع پر انہوں نے صباء انسٹی ٹیوٹ آف سپیشل ایجوکیشن کیلئے 10 ہزار روپے کا چیک بھی پرنسپل کو دیا اور آئندہ بھی تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔