نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے حقوق کی نیلامی سے معذرت کر لی

Najam Sethi

Najam Sethi

لاہور (جیوڈیسک) سابق چیئرمین نجم سیٹھی نے پاکستان سپر لیگ کے حقوق کی نیلامی کمیٹی کی سربراہی لینے سے معذرت کر لی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایک روز پہلے ہونے والے گورننگ بورڈ اجلاس میں نجم سیٹھی کو تین کمیٹیاں سپر لیگ نیلامی کمیٹی ‘ میڈیا پالیسی کمیٹی اور ڈسٹرکٹ اینڈ کلب کے آئین مرتب کرنے کی کمیٹی کا سربراہ مقرر کیا تھا۔

اس کے علاوہ نجم سیٹھی پی سی بی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے بھی کام کر رہے ہیں جو بورڈ میں سب سے مضبوط کمیٹی ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انہوں نے سپر لیگ بڈ کمیٹی کی سربراہی لینے سے اس لئے معذرت کی ہے کیونکہ وہ مالی معاملات میں نہیں آنا چاہتے۔