تعلیمی ترقی سے شان رسالت میں گستاخی کرنے والوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے: ناظم اعلیٰ جمعیت

Lahore

Lahore

لاہور : اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ محمد زبیر حفیظ نے کہا ہے کہ تعلیمی میدان میں ترقی کرکے ہی شان رسالت میں گستاخی کرنے والوں کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے، جدید اور پیشہ وارانہ تعلیم کا حصول وقت کی اہم ضرورت ہے۔

مغرب جدید ٹیکنالوجی کو مسلمانوں کے خلاف استعمال کر رہا ہے۔ جب کہ مسلم ممالک میں تعلیمی اداروں کی شدید کمی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نواب شاہ میں ”ہم سے ہے پاکستان” یوتھ فیسٹیول سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ نبی مہربان ۖ کی شان میں گستاخی کسی بھی صورت میں برادشت نہیں کی جائے گی۔

ہم اپنے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غیرت اور جرات کا مظاہرہ کرتے ہوئے حکومت پاکستان فرانس سے احتجاجاََنہ صرف اپنے تعلقات منقطع کرے اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرے بلکہ عالم اسلام کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کریں اور نبی ۖ کی ناموس کی حفاظت کے لئے ایسا قانون بنائیں جس سے کسی کو آئندہ نبی ۖ کی شان میں گستاخی کرنے کی جرات نہ ہو سکے ۔حکومت پاکستان فی الفور فرانس سے سفارتی اور قتصادی تعلقات کا بائیکاٹ کرے ۔فرانس سے تمام درآمدات اور برآمدات کا سلسلہ بند کیا جائے۔

وزیراعظم پاکستان سلامتی کونسل اور او آئی سی کا اجلاس طلب کروائیں اور تمام امت مسلمہ کی جانب سے مشترکہ لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے۔وزیراعظم پاکستان ملکی سطح پر احتجاج کا اعلان کریں اور خود اسکی قیادت کریں۔ زبیر حفیظ نے صوبہ سندھ میں موجود تعلیمی نظام کو آڑے ہاتھوں لیا اور کہاکہ صوبہ سندھ میں تعلیمی ادارے وڈیروں کے ڈیرے بنے ہوئے ہیں۔ تعلیم کی حالت انتہائی ابتر ہے، گھوسٹ تعلیمی ادارے جگہ جگہ موجود ہیں۔ صوبے میں غیر معیاری تعلیم ، گھوسٹ تعلیمی ادارے اور پروفیشنل تعلیمی اداروں کی کمی کا ازالہ کیا جائے۔۔#

جاری کردہ
سید امجد حسین بخاری
سیکرٹری اطلاعات
0334-5019016