رواں مالی سال پرسنل لونز میں اضافہ ہو گیا: اسٹیٹ بنک

State Bank

State Bank

کراچی (جیوڈیسک) اسٹیٹ بنک کے نومبر تک کے عبوری اعداد و شمار کے مطابق ذاتی قرضوں کا مجموعی حجم تین سو چوالیس ارب روپے ہو گیا۔

اس دوران گاڑیوں کی خریداری کے لئے ساڑھے پانچ روپے کے قرض حاصل کئے گئے جس کے بعد مجموعی حجم تین سو چوالیس ارب روپے سے بڑھ گیا۔

مکانوں کی تعمیر کے لئے حاصل قرضوں کا حجم انتالیس ارب روپے ہو گیا۔