تین ملکی سیریز،آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل آمنے سامنے ہونگی

ODI Series

ODI Series

ہوبارٹ (جیوڈیسک) تین ملکی ون ڈے سیریز کل آسٹریلیا اور انگلینڈ کی ٹیمیں آمنے سامنے ہونگی۔ آسٹریلوی کپتان جارج بیلی پر بھارت کے خلاف سلو اوور ریٹ کی وجہ سے ایک میچ کی پابندی ہےتین ملکی سیریز میں آسٹریلوی ٹیم انگلینڈ اور بھارت کو شکست دیکر پوائنٹس ٹیبل میں سب سے آگے ہے۔

ہوبارٹ میں کل آسٹریلیا کا اہم میچ روائتی حریف انگلینڈ سے ہے۔کپتان جارج بیلی بھارت کے خلاف سلو اوور ریٹ کی وجہ سے پابندی کا شکار ہیں ،جبکہ شین واٹسن اور ڈیوڈ وارنر انجری کی وجہ سے میچ نہیں کھیل سکے گے۔دوسری جانب انگلش ٹیم میں کسی تبدیلی کا امکان نہیں ،اگر انگلینڈ آسٹریلیا کو شکست دی تو ٹورنامنٹ کی تیسری ٹیم بھارت کے لئے فائنل میں جگہ بنانے کے امکانات کم ہوجائیں گے۔