ٹی ایم اے کروڑ شہر میں صحت اور صفائی کے نظام پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ تنویر یزدان

Tanveer

Tanveer

کروڑ لعل عیسن (نامہ نگار) ٹی ایم اے کروڑ شہر میں صحت اور صفائی کے نظام پر بھرپور توجہ دے رہی ہے۔ اس سلسلہ میں ہفتۂ صفائی منایا جا رہا ہے۔ شہری عملہ کے ساتھ بھر پور تعاون کریں۔ ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر ٹی ایم اے کروڑ تنویر یزدان خان نے گزشتہ روز ٹی ایم اے آفس میں اجلاس کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ٹی ایم اے کروڑ ترقیاتی کاموں کے ساتھ ساتھ شہر میں صحت صفائی سٹریٹ لائٹس کے نظام کو بہتر بنانے کی بھرپور کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شہر میں غیر قانونی تجاوزات کی بھرمار ہے۔ جس میں عوام اور ٹرانسپورٹ کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ شہری اس سلسلہ میں ٹی ایم اے عملہ کے ساتھ مکمل تعاون کرتے ہوئے شہر کی خوبصورتی اور کشادگی میں اضافہ کریں۔