امریکہ میں پولیس کی فائرنگ سے ایک اور سیاہ فام شہری ہلاک

Police Firing

Police Firing

بریجٹن (جیوڈیسک) غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست نیو جرسی کے علاقے بریجٹن میں یہ واقعہ پیش آیا اور گاڑی سے باہر نکلنے والے مسافر کا نام جیریمی ریڈ تھا۔

پولیس اہلکاروں نے ایک گاڑی کو روکا اور فائرنگ کرنے سے پہلے ایک پولیس اہلکار نے بندوق نظر آنے کے بارے میں خبردار کیا۔ یہ ویڈیو ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکہ میں سفید فام پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں نہتے سیاہ فام شہریوں کی ہلاکت کے واقعات پیش آ چکے ہیں۔ ان واقعات کے خلاف بڑے پیمانے پر احتجاجی مظاہرہ کیے گئے تھے۔ پولیس کی گاڑی میں نصب ویڈیو کیمرے کی فوٹیج میں پولیس اہلکار ایک گاڑی کو روکتے ہیں اور پھر پولیس اہلکار اپنے ساتھی کو خبردار کرتا ہے کہ اس نے ایک بندوق دیکھی ہے۔

اس کے بعد ایک پولیس اہلکار اونچی آواز میں جیریمی ریڈ سے کہتا ہے کہ اپنے ہاتھ دکھائو اور اگر تم کسی چیز تک پہنچنے کی کوشش کرو گے تو مار دیے جائو گے۔ اس موقع پر پولیس اہلکار فوٹیج میں نطر آنے والی بظاہر ایک شاٹ گن اپنے تحویل میں لینے کے لئے کار کے قریب پہنچتا ہے۔ اس دوران گاڑی کا دروازہ کھلتا ہے اور جیریمی ریڈ اپنے ہاتھ اوپر بلند کئے گاڑی سے باہر نکلتا ہے اور اسی لمحے دونوں پولیس اہلکار اس پر کئی گولیاں فائر کرتے ہیں۔