ٹوبہ ٹیک سنگھ کی خبریں ڈاکٹر عظیم سے 22/01/2015

ٹوبہ ٹیک سنگھ (بیورورپورٹ) پاکستان تحریک انصاف کے سابق امیدوار صوبائی اسمبلی سردار خاور شیر خاں گادھی نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات بہم پہنچانے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے ،وزارت خزانہ اور وزارت پٹرولیم کی نااہلی نھ پنجاب میں پٹرول کی قلت کا بحران پیدا کر دیا ہے ،جس کی وجہ سے عوام سڑکوں پر ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں ،پٹرول سستا تو ہو ا مگر ملتا ہنیں لمبی لمبی قطاریں عوام پریشان اپنی گاڑیوں کو دھکے لگانے پر مجبور ہو گئی ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران کیا ، انہوں نے کہا کہ ملک میں پہلے ہی لوڈشیڈنگ ،گیس بحرانوں نے عوام کو بے روزگارکردیا تھا ، اب پٹرولیم مصنوعات کی کمی اور بحران نے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے ، انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف ملک کی بڑی جماعت ہے اور اسکا قائد ایک دلیر انسان ہے جو ملک کی تقدیر سنوارنے کیلئے نکلا ہے ،اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنا چاہتا ہے ، اور انشاء اللہ بہت جلد عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک ترقی پذیر ملک ہو گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (بیورورپورٹ) محمد نواز خاں گادھی نے ایک پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میرے بہنوئی بیبت خاں کی زرعی اراضی اسکے بھائیوں نے جعل سازی سے ہتھیار لی ہے رجسٹری بیعہ نامہ نمبری 1432/1 مورخہ 11 -12- 2014 خارج کرکے حقداران دو بیوگان اور تین معصوم بچیوں نابالغان کو دی جائے، تفصیلات کے مطابق محمد نواز خاں گادھی نے میڈیا کے نمائندوں کو ایک پریس کانفرنس میںبتایا کہ اسکا بہنوئی ہیبت خاں ولد یوس خاں ساکن چکنمبر194گ ب تحصیل و ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ جو جگر کے سرطان کا چھ سال سے مریج تھا اور میو ہسپتال لاہور میں تشویشناک حال میں زیر علاج تھا الزام علیہان حاجی سید احمد سعید خان وغیرہ نے ہیبت خان مذکور کو میو ہسپتال لاہور سے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ٹوبہ ٹیک لا کر بغیر کچھ بتائے داخل کروا دیا اورجو ہسپتال ھزا میں نیم بے ہوشی کی حالت میں ہی رہا ، جسے ڈاکٹرز نے تشویشناک حالت کے پیش نظر الائیڈ ہسپتال ریفر کردیا ،الزام علیہان نے الائیڈ ہستپال لیجانے کی بجائے لالچ اور طمع میں آکر میرے بہنوئی مذکورہ کی زرعی اراضی 67کنال کا جعلی انتقا ل کروانے کیلئے کمپیوٹر لینڈ ریکارڈ میں رابطہ کیا جنہوں نے انکار کردیا، بعدازاں دفتر لینڈ ریکارڈ تحصیل ٹوبہ سے فرد ملکیت متوفی برائے ذاتی ریکارڈ مورخہ 10 -12- 2014 کو خود ہی جاری کروائی اور محکمہ مال کے عملہ سے ساز باز ہو کر ودیگر الزام علیہان کی معانت سے جعلی رجسٹری بیعہ نامہ تیار کروالیاہے ،محمد نواز خان گادھی نے ڈی سی او ٹوبہ ٹیک سنگھ سے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ رجسٹری بیعہ نامہ نمبر 1432/1 مورخہ 11 -12- 2014 کی ایماندار افسر سے تحقیق کروائی جائے تاکہ جعلی رجسٹری کو بروقت منسوخکیاجائے اور ملزمان کیخلا ف کاروائی عمل میں لائی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ٹوبہ ٹیک سنگھ (بیورورپورٹ) جمعیت علماء پاکستان (نورانی)کے ضلعی جنرل سیکرٹری ڈاکٹر سیف اللہ قمر نے کہا کہ مسلمان ہر چیز برداشت کرسکتے ہیں، مگر اپنے پیارے نبی کی شان میں گستاخی ہر گز برداشت نہیں کر سکتے ،عالمی امن کے نام نہاد خواہاںتوہین آمیز خاکے شائع کرنے کی مذمت کیوں نہیں کرتے، دنیا میں امن قائم کرنے کیلئے یورپ و مغرب کو اپنا غیر منصفانہ رویہ ترک کرنا ہو گا، توہین آمیز خاکوں کی اشاعت پر پوری دنیا کو افسوس کرنا چاہیے، امت مسلمہ کے حکمرانوں کو متحد ہو کر اجتماعی فیصلے کرنا ہونگے محض بیانات دینے کی بجائے احترام مذاہب اور ناموس مصطفی کے تحفظ کیلئے قومی پالیسی وضع کی جائے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے مزید کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کھلی دہشت گردی ہے ،دنیا کا کوئی بھی مذہب ،قانون یا اخلاقیات اس قسم کی گستاخی کی اجازت نہیں دیتا، ہم نبی اکرم کی حرمت کی خاطر اپنا تن من دھن قربان کرنا سعادت و فخر سمجھتے ہیں۔

Caricatures Against Rally

Caricatures Against Rally