کراچی میں ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران پولیس کی مبینہ ڈکیتی کا انکشاف

Karachi

Karachi

کراچی (جیوڈیسک) اورنگی ٹائون گیارہ نمبر میں پولیس موبائلوں اور وردیوں میں ملبوس اہلکار گھر میں داخل ہوئے، مکینوں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا اور گھر کی الماریوں کے تالے توڑ کر زیور اور نقدی لے کر فرار ہو گئے۔

متاثرہ خاندان نے آئی جی سندھ، ایڈیشنل آئی جی اور ڈی آئی جی ویسٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔ گھر کی خواتین کا کہنا ہے کہ پولیس کے جوانوں نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا۔

ایس پی اورنگی ٹائون علی آصف کا کہنا ہے کہ مدعی درخواست دیں ہم کارروائی کریں گے۔ متاثرہ خاندان نے پاکستان بازار میں واقعے کی درخواست جمع کرا دی ہے لیکن لٹے پٹے افراد کی شنوائی تاحال نہیں ہو سکی ہے۔