اوگرا کی آئل کمپنیوں کو پٹرول کی کھلی فروخت فوری بند کرنے کی ہدایت

Petrol

Petrol

اسلام آباد (جیوڈیسک) اوگرا نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو خط لکھا ہے جس میں ان سے کہا گیا ہے کہ پٹرول کی کھلی فروخت فوری طور پر بند کردی جائے جب کہ صوبوں کے چیف سیکریٹریوں سے بھی اس حوالے سے کارروائی کرنے کا کہا گیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو خط لکھا ہے جس میں پٹرول کی کھلی فروخت پر پابندی لگانے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خط میں آئل مارکیٹنگ کمپنیوں سے کہا گیا ہے کہ اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ پیٹرول پمپس پر بوتلوں اور کین میں اسے فراہم نہ کیا جائے۔ اوگرا کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ پٹرول کی کھلی فروخت کے باعث اس کی بلیک مارکیٹنگ ہورہی ہے اس لیے ڈھابوں اورجنریٹریز کے لیے بھی پٹرول کی فروخت بند کی جائے۔