بولیویا کے صدر نے قبائلی تقریب میں تیسری بار اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا

Bolivia

Bolivia

لاپاز (جیوڈیسک) حلف برداری کی تقریب دارالحکومت سے 71 کلومیٹر دور ” تیاواناکو ” کے مقام پر انکا تہذیب کے تاریخی کھنڈرات میں منعقد کی گئی۔

قبائلی سرداروں نے روائتی لباس پہنے صدر موریلز سے حلف لیا۔ صدر موریلز نے بھی اپنے قبیلے ” ایمارا انڈین ” کے روائتی لباس میں حلف اٹھایا۔

تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔ جو مقامی لباس میں ملبوس تھے۔ ہمسایہ ممالک ارجنٹینا، پیرو اور چلی سے بھی لوگ تقریب میں شریک ہوئے۔