بھارت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت 20 پاکستانی شہری رہا کر دیئے

Prisoner

Prisoner

لاہور (جیوڈیسک) بھارت نے خیر سگالی جذبے کے تحت ماہی گیروں سمیت 20 پاکستانی شہریوں کو رہا کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعرات کو رہائی پانے والوں میں 17 ماہی گیر اور 3 عام شہری شامل ہیں، امیگریشن حکام کے مطابق بھارت سے رہائی پانے والے قیدیوں کو تحقیقات مکمل کرنے کے بعد ان کے آبائی گائوں روانہ کیا جائے گا۔ قیدیوں کو واہگہ بارڈر پر پاکستانی حکام کے حوالے کیا گیا۔