حیدرآباد: ٹرک کی ٹکر سے نوجوان ہلاک

Hyderabad

Hyderabad

حیدرآباد (جیوڈیسک) حسین آباد گدو چوک پر ایک تیز رفتار ڈمپر ٹرک نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ جس کے نتیجے میں موٹر سائکل سوار ہلاک ہو گیا۔

پولیس کی جانب سے کوئی کاروائی عمل میں نہ آنے پر مشتعل عوام نے ڈمپر ٹرک کو آگ لگا دی۔ فائر بریگیڈ نے موقع پر پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ عوام میں ابھی بھی اشتعال پایا جاتا ہے۔