راج کوٹ (جیوڈیسک) رویندرا جڈیجا سہہ فریقی سیریز اور ورلڈ کپ میں شرکت کے لئے بھارتی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا میں موجود ہیں تاہم ان کے وکیل ہیرن بھٹ نے جڈیجا کے خلاف جھوٹی خبر شائع کر کے شہرت کو نقصان پہنچانے پر راج کوٹ کے اخبار اب تک کے مدیر ستیش مہتا کے خلاف مقدمہ دائر کیا ہے۔ رویندرا جڈیجا ڈومیسٹک میں سوراشٹرا کے لئے کھیلتے ہیں۔
اخبار نے 20 نومبر 2014ء کو ان کے حوالے سے خبر شائع کی تھی کہ وہ اور ان کے کاروباری ساتھی جنیش اجمیرا مبینہ طور پر زمینوں پر غیر قانونی قبضہ کرنے اور بھتہ لینے والے بالی ڈانگر سے رابطے میں ہیں۔ جڈیجا راجکوٹ میں جڈوز فوڈ فیلڈ کے نام سے ریسٹورنٹ کے مالک ہیں۔