تھر میں آنے والی امدادی گندم وڈیروں کے گوداموں کی زینت بن گئی

Tharparkar Child

Tharparkar Child

تھرپارکر (جیوڈیسک) تھر میں آئے روز جہاں بچے بھوک، افلاس سے سسک سسک کر موت کا شکار بن رہے ہیں، وہاں پر سندھ حکومت کی جانب سے امدادی گندم وڈیروں کی بھینٹ چڑھ گئی۔

گائوں تڑ احمد میں چھاپے کے دوران برآمد ہونے والی گندم کی 166 بوریاں گزشتہ 20 روز سے سیل کرنے پر سکول کے کمروں کی زینت بن گئی، گائوں کے بچوں کی تعلیم بھی متاثر، تھرپارکر میں جہاں بھوک اور پیاس نے ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

ہر روز ننھے پھول سسک سسک کر موت کی نظر ہو رہے ہیں ۔ سندھ حکومت کی امدادی گندم بھی متاثر غریب خاندانوں میں تقسیم ہونے کی بجائے مقامی وڈیروں اور جیالوں کی بھینٹ چڑھ گئی۔

گائوں تڑ احمد کے مکینوں کو مفت فراہم کی جانے والی گندم پر مقامی وڈیرے نے اپنا قبضہ جما لیا ، گندم کی 166 بوریاں مقامی وڈیرے نے پرائمری سکول میں چھپا رکھی جس کے باعث سکول کی عمارت بند ہونے سے متاثرہ گائوں کے بچوں کی تعلیم بھی متاثر ہونے لگی ہے۔