پیرمحل (میاں اسد حفیظ سے) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رانا شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ضلع بھر کے سکولوں کی سیکورٹی یقینی بنانے کیلئے پولیس گشت بڑھا د یا گیا ہے، جبکہ میں نے اپنی جیپ اور سکوارڈ کی گاڑی بھی گشت پر مامور کر دی ہے، ان خیالات کااظہار انہوں نے صحافیوں کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
وفد میں رانا خالد محمود, میاں عاطف سعید,سلطان محمود سد ھو سمیت تحصیل پریس کلب پیر محل کے سنئیرصحافی میاں اسد حفیظ محبوب اخترخان اور نئیر عباس شاہ ،امجد علی بھی موجود تھے ڈی پی او رانا شہزاد اکبر نے کہا کہ عوام کے جان ومال کا تحفظ ، اشتہاری مجرمان کی گرفتاری اور جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی پولیس کی بنیادی ذمہ داری ہے اور ضلعی پولیس اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات پر تیزی سے عمل پیرا ہے،ضلع بھر میں کرائم کا خاتمہ اور امن و امان کا نفاذ میری اولین ترجیح ہے اور اس سلسلے میں کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ پو لیس میں عوام دوست کلچر متعارف کروانا اور عوام کے جان و مال کا تحفظ ہی میری اولین تر جیحات ہیں ،جس کے لئے تھانوں میں پو لیس افسران اور اور عملہ کو عوام کے ساتھ دوستانہ اور خوش اخلاق رویہ اپنانے کی سختی سے ہدایت کی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ کوامن و امان کے حوالے سے مثالی ضلع بنانے کے لئے کو ئی دقیقہ فرو گذاشت نہیں کیا جائے گا ،اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض منصبی کی ادائیگی میں غفلت کے مرتکب افسروں اور اہلکاروں کے خلاف سخت انضباطی کا روائی عمل میں لائی جائے۔