ہنگو (جیوڈیسک) ہنگو پولیس کا علاقہ بگٹو میں چھاپہ کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگرد گرفتار، بھاری اسلحہ برآمد۔
اس حوالے سے ایس ایچ او ہنگونے بتایا کہ خفیہ اطلاع پر علاقہ بگٹو میں چھاپہ مارا جس کے نتیجے میں کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے تین دہشتگردوں کو گرفتار کر کے قبضہ سے پاک فورسز کی وردیاں، آٹھ ڈیٹونیٹر، دو وائرلیس، آٹھ کلاشنکوف، دو ویگ، چھ دستی بم، چار بیٹری، دو ریموٹ کنٹرول بم اور سینکڑوں کی تعداد میں گولے برآمد کئے۔ دہشتگردوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔