اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان عمرہ کی ادائیگی کے لئے گئے ہیں اس لئے عبادت پر دھیان دیں اور خدا کے گھر میں اپنے لئے سچ بولنے کی دعا کریں۔
پرویز رشید نے کہا کہ عمران خان عمرہ کرکے بھی جھوٹ بولنے سے باز نہیں آئے، انتخابات کو 70 ہزار مبصرین نے شفاف قرار دیا اس لئے عمران خان بھی اسے تسلیم کر لیں اور خدا کے گھر میں اپنے لئے سچ بولنے کی دعا کریں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان جوڈیشل کمیشن کے قیام کی بات کرتے ہیں تو کمیشن کے دائرہ کار میں لفظ منظم دھاندلی شامل کرنے سے کیوں گھبراتے ہیں۔
نہ جانے فوجی عدالتوں کی مخالفت کرنے والے دہشت گردوں کو نیست ونابود کرنے کی دعا کب مانگیں گے۔