ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) آرٹی سیکرٹری عروج فاطمہ کی لوٹ مار دفتر میں چار پرائیویٹ بندے رکھ لیے سرکاری کلر ک محمد طارق کے ہوتے ہوئے سرکاری ریکارڈ پرائیویٹ کارندے محمد عطا کے حوالے روٹ کی فیس تین سوروپے مقر رہونے کے باوجود زبردستی آٹھ سوروپے وصولی کا سلسلہ شروع لوڈ ر ٹرک سے روٹ کی مد میں دس ہزار روپے وصول کیے جانے لگے گاڑیوں کو اپنی تحویل میں لیے جانے پر جرمانہ کلر ک محمد طارق کی صوابدید رشوت دینے پر بغیر جرمانہ کیے یا سودوسور وپے نذرانہ نہ دینے پر ہزاروں روپے جرمانہ عائد تفصیل کے مطابق ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی جس کو ضلع بھر میں گاڑیوں کی فٹنس سمیت اوولوڈنگ اور روٹ پرمٹ اور زائد کرایہ اور دیگر ٹرانسپورٹ کی خلاف ورزیوں کے اختیارات حاصل ہوتے ہیں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات آرٹی سیکرٹری عروج فاطمہ جس نے اپنے شہر کے رہائشی کلر ک محمد طارق کے ذریعے کرپشن کی انتہا کردی جس نے غیرقانونی طورپر دفتر میں چار پرائیویٹ بندے رکھ کر تمام سرکاری اہم ریکارڈ پرائیویٹ کلرک محمد عطا کے حوالے کررکھا ہے روٹ پرمٹ کی فیس دس ہزار روپے تک غیر قانونی طورپر وصول کی جارہی ہے فٹنس سرٹیفکیٹ جس کی فیس تین سوروپے مقر رہے جبکہ سرعام آٹھ سوروپے وصول کیے جارہے ہیں ضلع بھر میں غیرقانونی بس اسٹینڈا ور کوچز اڈے قائم ہے ان ناجائز اڈا جات کے مالکان سے اپنے ماتحت ٹریفک پولیس افسران کے ذریعے ماہانہ لاکھوں روپے منتھلی اکھٹی کی جارہی ہے آرٹی سیکرٹری کی طرف سے چالان کی گئی ٹرانسپورٹ کا چالان اس وقت تک نہیں نکالاجاتا جب تک کلرک محمد طارق گرین سگنل نہیں دے دیتا یونہی کلرک محمد طارق کی طرف سے اوکے کی رپورٹ آرٹی سیکرٹری کوملتی ہے آرٹی سیکرٹری اپنے کلرک کے کہنے پر جرمانہ معافی سے لے کر ہزاروں روپے تک جرمانہ کی رسید پر دستخط کردیتی ہے اس طرح لاکھوں روپے ماہانہ آرٹی سیکرٹری اپنے ماتحت کلر ک اور پرائیویٹ افراد کے ذریعے قومی خزانے کو نقصان پہنچارہی ہے سماجی فلاحی حلقوںنے ڈی سی اوٹوبہ ٹیک سنگھ ،کمشنر فیصل آباد ، وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ریجنل اتھارٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ماہانہ لاکھوں روپے کی کرپشن کو روکا جائے اور فی الفور ضلع بھر میں ناجائز اڈاجات کو ختم کرتے ہوئے منتھلی اکھٹی کرنیو الے پولیس اہلکاروں کے خلاف کریک ڈائون کیا جائے آرٹی سیکرٹری عروج فاطمہ نے موقف پر کہا کہ کام زیادہ ہے اس لیے پرائیویٹ کلر کوں پر انحصا رکرنا پڑتا ہے دفتر چلانے کے لیے خرچہ توہوتا ہی ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ٹوبہ ٹیک سنگھ ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) افسران کے حکم کی بجاآوری کے لیے پولیس نے غریب آتش بازکو تقریب کے لیے سامان فراہم کرکے آتش بازی بنواکر قانون کے شکنجے میں پھنسالیا تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تعینات علی رضا سب انسپکٹر نے اپنے کارندے کے ذریعے محنت کش محمد سلطان کو اپنے گھر میں شادی کے لیے آتش بازی کا سامان بنانے کے لیے دیا جب سامان تیار ہوگیا تو بذریعہ علی رضا محنت کش محمد سلطان کو اس وقت گرفتار کروادیا جب وہ بھینسوں کو چارہ ڈال رہا تھا اہل محلہ سب انسپکٹر علی رضا کی اپنے افسران کے سامنے کارکردگی بنانے کے منصوبہ پر دنگ رہ گئے