چین : 88سالہ خاتون کی خودکشی کی ناکام کوشش

China

China

بیجنگ (جیوڈیسک) زندگی اتنی طویل ہو گئی کہ مرنا بھی محال ہو گیا۔ چین میں 88 سالہ خاتون نے خودکشی کی کوشش کی مگر کامیاب نہ ہو سکی۔

صوبہ سی چوان کے شہر Dazhou سٹی میں 88 سالہ خاتون اپنے فلیٹ کی بالکونی سے کودنے کی کوشش کی۔

اس دوران راستے سے گزرتا ہوا، 22 سالہ نوجوان فلیٹو ں کی گیلریز کے راستے فوری طور پر اوپر چڑھا اور بوڑھی خاتون کی جان بچالی۔

خاتون طویل عرصے سے بیمار ہے اور خودکشی کی کوشش کے وقت اسکے گھر میں کوئی موجود نہیں تھا۔