لاہور (جیوڈیسک) کرکٹ کے میگا ایونٹ جیسے جیسے قریب آتا جارہا ہے، پاکستان میں کھیل کا بخار آہستہ آہستہ لوگوں پر گرفت مضبوط کررہا ہے۔ لاہور کے نوجوانوں کو پاکستانی ٹیم سے بہتر کارکردگی کی امید ہے۔ ملتان کے نوجوانوں کا کہنا ہے کہ اس مرتبہ ورلڈ کپ پاکستان کا ہے۔
شائقین کرکٹ ورلڈ کپ شروع ہونے سے قبل پاکستان کی گرین شرٹس خریدنے کیلئے دکانوں کا رخ کررہے ہیں جبکہ شرٹس کی تیاری بھی زور و شور سے جاری ہے۔ پشاور کے نوجوان پرامید ہیں کہ قومی ٹیم 23 بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی سرزمین پر تاریخ دوہرائیں گے، پشاور کے لوگوں کو لالہ شاہد آفریدی سے بہت سی امیدیں ہیں۔