چنئی (جیوڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز آف اسپنر سعید اجمل جو بھارت پہنچ گئے ہیں۔سعید اجمل کے بالنگ ایکشن کاباضابطہ بائیو مکینک ٹیسٹ آج ہوگا۔ پچھلے برس آئی سی سی نے غیر قانونی ایکشن کے باعث سعید اجمل کو بولنگ سے روک دیا تھا۔ سعید اجمل نے مسلسل محنت سے اپنا ایکشن بہتر کیا ہے۔
اس کام میں سابق آف اسپنر ثقلین مشتاق اور سابق فاسٹ بولر محمد اکرم نے اُن کی خوب مدد کی۔ سعید اجمل نے باضابطہ ٹیسٹ سے قبل غیر رسمی ٹیسٹ بھی دیئے جس کے نتائج حوصلہ افزا رہے ہیں، اب سعید اجمل چنئی میں باضابطہ ٹیسٹ دینگے۔سعید اجمل پر امید ہیں کہ وہ نئے روپ میں پاکستانی ٹیم کو جوائن کرینگے۔