کراچی (جیوڈیسک) کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وسیم بیٹر کو بھتہ خوری کیس میں بری کردیا۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نمبر 9 میں وسیم بیٹر کے خلاف بھتہ خوری کیس کی سماعت ہوئی۔ وسیم بیٹر پر پر الزام تھا کہ وہ پولیس کے لئے لوگوں سے بھتہ وصول کرنے کرتا ہے۔
سپریم کورٹ آف پاکستان میں کراچی بے امنی کیس کی سماعت کے دوران بھی وسیم بیٹر کا نام آیا تھا۔ عدالت میں پولیس وسیم بیٹر کے خلاف ثبوت پیش نہ کرسکی۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وسیم بیٹر کو بھتہ خوری کیس میں بری کردیا۔