بھمبر کی خبریں 24/1/2015

Bhimbar

Bhimbar

بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ ہم آزاد کشمیر میں لوٹ کھسوٹ کے نظام کو جڑ سے اکھاڑنے کے لیے عوام کو کردادا ادا کرنا ہو گا جماعت اسلامی نے سیای نظام میں تبدیلی کے لیے جد جہد شروع کر دی ہے ۔ عادلانہ نظام کے قیام کے لیے ہر ضلع اور ہر گائوں ہمارا ہدف ہے۔26جنوری کو محترم سراج الحق کا بھمبر میں جلسہ عزم انقلاب اسی سلسہ کی کڑی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنڈی جہونجہ،بڑھنگ ، دھندڑ اور بھمبر شہرمیں عوام رابطہ مہم کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ایک طرف سرحدوں پر مودی سرکار دھمکی کی زبان استعمال کر رہی ہے دوسری طرف آزاد کشمیر اور پاکستان میں مسلط کر دہ قیادت عوام کو ریلیف دینے میں ناکام ہو چکی ہے۔ جس کی وجہ سے عوام میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔ اور عوام تبدیلی کے لیے کسی مسیحا کے منتظر ہیں۔جماعت اسلامی کے قائد سراج الحق مایوس عوام کے لیے روشنی کی کرن بن چکے ہیں۔آزاد کشمیر میں تبدیلی اس لیے بھی ناگزیر ہو چکی ہے کہ ایک طرف کرپٹ نظام کو بدل کر عادلانہ نظام قائم کیا جائے۔تاکہ نوجوان نسل کو مایوسی اور بے روزگاری کے چنگل سے نکالا جا سکے۔انہوں نے اپنے خطبات میں کہایہ اسی وقت ہو گا جب عوام اس نظام کو بدلنے کا عہد کر لے گی۔عبد الرشید ترابی نے کہا کے بھمبر کے با شعور عوام 26جنوری کو جلسہ عزم انقلاب میں شامل ہوں تا کہ سرحد کے اس طرف اور اُس طرف عوام کو مثبت پیغام دیا جا سکے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ضلع بھمبر میں ایمپلی فائر ایکٹ پر سختی سے عملدرآمد کروایا جائیگا ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائیگا علماء اکرام ضلع بھمبر کے اندر امن و امان قائم رکھنے اور مذہبی انتہا پسندی سے بچنے کیلئے ضلعی انتظامیہ سے تعاون کریں ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزا ارشد محمود جرال نے علماء اکرام کے وفد سے جس کی قیادت مولانا غلام رسول جلالی کر رہے تھے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ علماء اکرام لوڈ سپیکر کا استعمال اذان اور خطبہ کیلئے استعمال کریں اس کے علاوہ سپیکر کے استعمال پر حکومت کی طرف سے پورے ملک میں پابندی لگائی گئی ہے پابند کا مقصد ملک کے اندر امن و امان قائم رکھنا ہے علماء اکرام بھی حکومتی پالیسوں پر عمل کریں اور امن و امان قائم کرنے میں حکومت اور انتظامیہ کی مدد کریں فرقہ وارانہ اور مذہبی منافرت پھیلانے والی گفتگو سے پرہیز کریں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) سرکاری اور پرائیوٹ ادارے حکومتی سیکورٹی پلان پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائیگی اداروں کی طرف سے کیے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا ضلعی انتظامیہ خود جائزہ لے گی ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر بھمبر راجہ طارق محمود نے ڈی ایس پی بھمبر چوہدری محمد رفیق کے ہمراہ مختلف تعلیمی اداروں اور ہسپتالوں کے سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا دریں اثناء انہوں نے پرائیوٹ سکولوں کی تنظیم کے نمائندوں سے میٹنگ کی اور حکومتی سیکورٹی پلان کے حوالے سے پروفارمہ بھی دیا اور ہدایت کی کہ تمام تعلیمی اداروں کے سربراہ اس پروفارمہ کو مکمل کر کے ڈپٹی کمشنر آفس بھمبر میں جمع کرائیں قبل ازیں انہوں نے پرائیوٹ ہسپتالوں کا بھی وزٹ کیا اور سیکورٹی کے انتظامات کے ساتھ ساتھ صحت کی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی ان کے ہمراہ تھی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) چوہدری رفیق نیئر کے والد محترم چوہدری فیروز دین انتہائی ملین ساز، خوش اخلاق اور انسان دوست تھے مرحوم غریبوں کے ہمدرد اور دوست تھے علاقے اور عوام کیلئے ان کی گراں قدر سیاسی و سماجی خدمات ہیں انکی وفات سے نہ صرف کھوئی رٹہ بلکہ آزاد کشمیر کی فضاء سو گوار ہے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی راہنما راجہ شاہد اقبال ایڈووکیٹ ، راجہ محمد یعقوب خان ایڈووکیٹ، راجہ محمد یونس ( ر) اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ نے کیا انہوں نے کہا کہ ہم مرحوم کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور مغفرت کیلئے دعا گو ہیں اور پسماندگان کے ساتھ دلی ہمدردی ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) اقتدار پیپلز پارٹی کے پیٹ میں چھرا گھوپنے والوں کے مقدر میں نہیں بیرسٹر سلطان سیاست کے میدان میں تنہائی کا شکار ہو کر پیپلز پارٹی کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں 12 ممبران اسمبلی تو کیا ان کا بھائی بھی انکے ساتھ نہ ہے ان خیالات کا اظہار پیپلز یوتھ آرگنائزیشن بھمبر کے مرکزی راہنما عمر ریاض ساگر نے کیا انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے اندر بلیک میلنگ کی سیاست دم توڑ چکی ہے آزاد کشمیر کے عوام اور سیاسی قائدین بلیک میلروں کی حقیقت جان چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ بلیک میلنگ کی سیاست کرنے والے ہر محاذ پر ناکام ہوتے جا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی بلیک میلنگ کی سیاست کی وجہ سے کوئی بھی پارٹی ان کو لینے کیلئے تیار نہ ہے سیاسی تنہائی کا شکار ہو کر موصوف پیپلز پارٹی کے خلاف سازشیں کر رہے ہیں لیکن آزاد کشمیر کے عوام با شعور ہیں وہ کسی بلیک میلر کے جھانسے میں نہیں آئینگے موصوف پہلے کی طرح اب بھی ناکام ہو گئے انہوں نے کہا کہ 12 ممبران اسمبلی کی حمایت کا دعویٰ کرنے والوں کی حقیقت یہ ہے کہ ان کا بھائی بھی انکے ساتھ نہ ہے عوام رابطہ مہم میں انکو اپنی سیاسی حیثیت کا اندازہ ہو چکا ہے پیپلز پارٹی کی قیادت نے بھی انکی سیاسی طاقت دیکھ کر ان کو کورا جواب دیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر (ڈسٹرکٹ رپورٹر) موجودہ اور سابقہ دور حکومت میں حلقہ برنالہ کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک روا رکھا گیا برنالہ سے نمائندگی کا ووٹ لینے والوں نے نہ صرف علاقہ کو پتھر کے دور میں دھکیلا بلکہ علاقے میں تعلیمی زوال کو فروغ دیا تا کہ علاقے کے بچے اور بچیاں پڑھ لکھ کر ترقی نہ کر سکیں افتخار آباد چھمب کے سینکڑوں مہاجرین خاندانوں کو حقوق ملکیت ملنے کے باوجود انہیں لینڈ مافیا کے چنگل سے آزاد نہیں کرایا گیا اور آج بھی وہ اپنے رقبوں سے محروم ہیں حلقہ برنالہ کے عوام کے ساتھ بہت ظلم ہو چکے اب کسی کو مزید ظالم نہیں بننے دینگے آئندہ الیکشن میں برنالہ کے عوام ظالموں کے نہیں بلکہ مظلوموں کے ہمدردوں کے ہاتھ مضبوط کرینگے ان خیالات کا اظہار حلقہ برنالہ کی معروف سماجی شخصیت و امیدورار اسمبلی ملک عبدالمالک اعوان نے برنالہ میں مختلف عوامی وفود سے ملاقاتوں کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ برنالہ سے عوامی نمائندگی کرنے والوں نے ووٹ لیکر علاقہ میں رہنے کی بجائے اسلام آباد اور مظفرآباد کو اپنا مسکن بنایا اور عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا علاقے میں تگمیر و ترقی صفر ہے علاقے میں نہ تو پرائمریا ور مڈل سکول اپ گریڈ کئے گئے اور نہ ہی علاقے میں نئے تعلیمی اداروں اور کالجز کا قیام عمل میں لای گیا جس کے باعث حلقہ برنالہ کے عوام نے اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کیلئے دوسرے شہروں کان رخ کیا جبکہ غریب اور متوسط طبقے کے لوگوں کے بچوں کی تعلیم خواب بن کر رہ گئی انہوں نے کہا کہ علاقے میں سڑکوں کا انتہائی برا حال ہے جبکہ پینے کے پانی کے کوئی منصوبے شروع نہیں کئے گئے صحت کی سہولتوں کیلئے ہسپتال بالکل ناپید ہیں انہوں نے کہا کہ افتخار آباد چھمب کے سینکڑوں مہاجرین خاندان حقوق ملکیت سے آج بھی محروم ہیں با اثر لینڈ مافیا نے حق داروں کا حق دبا رکھا ہے حکمرانوں نے ان مہاجرین کو ہمیشہ اپنے سیاسی مفادات کی بھینٹ چڑھایا اور ان کو ان کا حق دلانے کی بجائے ظالم کی مدد کی انہوں نے کہا کہ ہم ان مہاجرین کو جنہوں نے قوم کی خوشحالی کیلئے اپنے گھر بار قربان کیے انہیں کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے ظالم کے دن اب تھوڑے ہیں انشاء اللہ برنالہ کے عوام کے حقوق کی بازیابی کیلئے تن من دھن قربان کر دینگے آئندہ کسی ظالم کو برنالہ کے عوام کا مزیداستحصال نہیں کرنے دینگے آئندہ الیکشن میں برنالہ کے عوام بھی ظالموں کا ساتھ دینے کی بجائے مظلوموں کے ہمدردوں کا ساتھ دیکر تبدیلی لائیں اور اپنا مستقبل محفوظ بنائیں۔