محبت میں ناکامی پر خودکشی کی کوشش کرنیوالی نرس کی حالت خطرے سے باہر

Islamabad

Islamabad

اسلام آباد (جیوڈیسک) محبت میں ناکامی پر خود کشی کی کوشش کرنے والی نرس کو وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ، ترجمان پمز ہسپتال کا کہنا ہے زوبیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

زوبیہ نامی نرس نے گزشتہ روز خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرنے کی ، کوشش کی ذرائع کا کہنا ہے اس نے محبت میں ناکامی پر دلبرداشہ ہو کر یہ اقدام اٹھایا ۔ ترجمان پمز ڈاکٹر عائشہ ایسانی نے کہا ہے زوبیہ کی حالت خطرے سے باہر ہے ۔ اسے وینٹی لیٹر سے ہٹا دیا گیا ہے ، ترجمان کے مطابق ابھی وہ بات نہیں کر سکتی ، ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد پولیس کو بیان لینے کی اجازت دی جائے گی۔