یہودی فوجیوں پر پتھرائو کا جرم 14 سالہ فلسطینی بچی کو دو ماہ قید کی سزا

Israeli Military Court

Israeli Military Court

رام اللہ (جیوڈیسک) اسرائیلی فوجی عدالت نے زیرحراست 14 سالہ فلسطینی بچی ملاک الخطیب کو یہودی فوجیوں پر پتھرائو کرنے اور یہودیوں پر حملے کیلئے اپنے پاس چاقو رکھنے کی پاداش میں 2 ماہ قید اور 6 ہزار شیکل جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اطلاعات کے مطابق رملے کے نواحی علاقے بیتین سے تعلق رکھنے والی ملاک الخطیب کو گزشتہ روز عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اسرائیلی جج نے اسے عوفر جیل میں 2 ماہ تک بند رکھنے کا حکم دیتے ہوئے اس پر 6 ہزار شیکل کا جرمانہ کیا۔

دوسری جانب انسانی حقوق کی تنظیموں نے کم سن فلسطینی بچی کو اسرائیلی فوجی عدالت سے سزا دینے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بین الاقوامی انسانی حقوق کی سنگین پامالی قرار دیا ہے۔