بھمبر کی خبریں عاطف اکرم سے 24/01/2015

بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی آزاد جموں وکشمیر کے امیر عبدالرشید ترابی نے کہا ہے کہ کرپشن ،میرٹ کی پامالی ،تعلیم اورصحت کے شعبہ کی زبوں حالی ،اقرباء پروری ،رشوت ستانی ، ریاستی اداروں کی تباہی 67 سال سے مسلط حکمرانوں کی اصل کارکردگی ہے،ابامہ مودی گٹھ جوڑ پاکستان کے گھیرائو کی سازش ہے ،جسے اجتماعی طاقت سے ناکام بنانا ہے،اس خطہ اور دنیا کا مفاد کشمیر کے ساتھ وابستہ ہے،عدل و انصاف کے قیام اور مسئلہ کشمیر کو حل کیے بغیر جنوبی ایشیاء میں دیرپا امن ممکن نہیں،جلسہ عزم انقلاب سے نئی جدوجہد کا آغاز کریں گے ، جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق26جنوری کو کشمیریوںسے اظہار یکجہتی کے لیے بھمبر تشریف لارہے ہیں ، میڈیاسمیت اہل بھمبر ان کا فقیدالمثال استقبال کریں،جماعت اسلامی پاکستان تحریک آزادی کشمیرکی پشتیبانی ہے قاضی حسین احمد نے 5فروری کا یوم یکجہتی کشمیرکا دن منایا جو آج تک منایا جارہاہے، امریکی صدر براک حسین اوبامہ کشمیریوں کی مبنی برحق جدوجہد کی نہ صرف حمایت کریں بلکہ اپنے دورہ کے دوران بھارت پر دبائو ڈالیں کہ وہ اپنے عہد کے مطابق کشمیریوں کو حق خود ارادیت فراہم کرے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سراج الحق کے دورہ بھمبر کے حوالے سے بھمبرمقامی ہوٹل میں میڈیا سے ایک نشست کے دوران اور جلسہ عزم انقلاب کے حوالے سے مختلف تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقعہ پر امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر چوہدری امجد یوسف ،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد فرید،صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبرڈاکٹر ریاض احمد ،سابق امیدواران اسمبلی جماعت اسلامی انجنئیر خالد خان،چوہدری محمد علی اختربھی موجود تھے ،عبدالرشید ترابی نے کہا کہ آزاد خطے کو تحریک آزادی کشمیر کا حقیقی بیس کیمپ بنانے کے لیے ضروری ہے کہ یہاں نظام عدل کا قیام ہو ظلم و نا انصافی میرٹ کی پامالی اور کرپشن کے کلچر کے ہوتے ہوئے بیس کیمپ اپنا حقیقی کردار ادا نہیں کر سکتا ، جماعت اسلامی پوری قوم کے ساتھ26جنوری کو یوم سیاہ بھی بھر پور انداز سے منائے گی اور جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سراج الحق بھمبر میں اہل کشمیر کے ساتھ یوم سیاہ منائیں گے اور بھمبر میں خصوصی لائحہ عمل کا اعلان بھی کریں گے، انہوںنے کہا کہ اہل بھمبر قائد پاکستان کا بھرپور استقبا ل کریں،پارٹی وابستگیوں سے بالا تر ہو کر جلسہ عزم انقلاب کانفرنس میں شرکت کریں، جماعت اسلامی ہی امید کی واحد کرن ہے جس کے پاس تبدیلی کا ایجنڈا موجود ہے ،معاشرے میں اور دیگر پارٹیوں میں شامل اچھے افراد اور قائدین جو تبدیلی کی خواہش رکھتے ہیں وہ جماعت اسلامی میں شامل ہوں تاکہ جماعت اسلامی مضبوط ہو کر تبدیلی لا سکے۔انہوںنے کہا کہ وزراء اپنے اپنے حلقوں میں وزیر اعظم بن کر اختیارات کا ناجائز استعمال کر رہے ہیں جس سے مسائل پید اہو رہے ہیں اور وزراء علاقوں اور برادریوں کے نام پر اپنے عزیزوں تک محدود ہو گئے ہیں۔

غریب کے لیے ملازمت کے دروازے بند ہیں سفارش کے بغیر انصاف کا حصول ممکن نہیں رہا۔ ظلم و نا انصافی کے اس دور کو ختم کرنے کے لیے عوام ہمارا بھر پور ساتھ دیں ۔انہوں نے کہا کہ بیس کیمپ کی تمام حکومتوں نے اپنے اپنے دور میں کچھ نہیں کیا،نوجوان بے روزگار ہیں،ایک آسامی پر 50 ایم فل امیدوار دیکھے ،روزگار کے مواقع پیدا کرنا تو حکومت کی ذمہ داری ہے ،اس وقت قرآن و سنت کی روشنی میں فلاحی اسلامی معاشرہ ہماری اور تحریک آزادی کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا کہ جماعتوں کے اندر جمہوریت نہیں ہے تو ملک میں جمہوریت کیسے مضبوط ہو گی ،جماعت اسلامی کے پاس ہر حلقہ میں با صلاحیت لوگ موجود ہیں آئندہ الیکشن میں پوری طاقت کے ساتھ عوام کے پاس جائیں گے ،اس وقت آزادکشمیر میں الیکشن ریفامرز کی ضرورت ہے الیکشن میں پاکستان کی حکومت کی مداخلت نہیں ہونی چاہیے انہوں نے کہا کہ تنقید کرنے والے جماعت اسلامی کے اچھے اقدامات کی تعریف بھی کریں،جماعت اسلامی نے ہمیشہ ذمہ دارانہ سیاسی جماعت ہونے کا ثبوت دیا ہے جماعت کے کریڈٹ پر بے شمار چیزیں ہیں،ماضی کی کئی سیاسی جماعتوں کا آج نشان تک نہیں ملتا ،مسلم کانفرنس جیسی جماعت 34 سے 4سیٹوں پر آ گئی ،گزشتہ الیکشن میں جب وزیر اعظم پاکستان ایک ایک حلقہ میں گیا تو تب بھی جماعت کا وجود برقرار رہا ،اس وقت پاکستان میں بھی الیکشن ریفامرز کا شورشراباہے آزادکشمیر میں الیکشن قریب ہیں پاکستان کے الیکشن سے قبل الیکشن ریفامرز اور الیکٹرانک ووٹنگ کا تجربہ آزادکشمیر میں کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر و گلگت بلستتان میں فوجی عدالتوں کے قیام کے حق میں نہیں ہمارے تحفظات ہیں ان کے قیام سے پہلے مشاورت کی جانی چاہیے ، انہوںنے کہا کہ وفاقی حکومتی کا وزیر خزانہ کہتا ہے کہ 200 بلین ڈالرز پاکستانیوں کے باہر کے بینکوں میں ہیں دیکھا جائے یہ کون لوگ تھے جو ملک کا پیسہ لوٹ کر باہر لے گئے جماعت اسلامی کے کسی بندے پر تو ایسے داغ دھبے نہیں،عوام نے سب کو آزما لیا اب لوگوں کے پاس جماعت اسلامی کا آپشن باقی ہے جماعت اسلامی کو جب بھی موقع ملا اس نے عوام کی خدمت کی۔تعلیم کے میدان میں ہماری خدمات قوم کے سامنے ہیں ۔ اسی طرح الخدمت فائونڈیشن ‘ مساجد و مدارس فائونڈیشن ‘ پیما جیسے ادارے بھی عوام کی بھر پور خدمت کر رہے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ جماعت اسلامی اپنے شاندار خدمات ریکارڈ کے ساتھ میدان میں اتری ہے اور حقیقی تبدیلی تک اپنی جدوجہد جاری رکھے گی، 5فروری ہفتہ یوم یکجہتی کشمیر بھی بھرپورانداز سے منایا جائے گا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر( ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی کے جلسہ عزم انقلاب کی تیاریاں آخری مراحل میں پہنچ گئیں ،بھمبر شہر کو جماعت کے جھنڈوں ،بینرزاور قدآورپورٹریٹوں سے سجا دیا گیا ،قیادت کی بڑی تصاویر نے سماں باندھ دیا ،لوکل قیادت جلسہ عزم انقلاب کو کامیاب بنانے کے لیے سرتوڑ کوششوں میں مصروف تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کے جلسہ عزم انقلاب کو کامیاب بنانے کے لیے مقامی قیادت کی عوام رابطہ مہم بھرپور طریقے سے جاری ہے ،ہر طبقہ فکر کو جلسہ میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ،جلسہ سے امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے بھی خصوصی خطاب کرنا ہے ،جلسہ کو کامیاب بنانے کے لیے امیر جماعت اسلامی آزادکشمیر عبدالرشید ترابی گزشتہ4 روز سے ضلع بھمبر کے دورے پر ہیں جبکہ امیر جماعت اسلامی ضلع بھمبر چوہدری امجد یوسف ،ضلعی جنرل سیکرٹری چوہدری محمد فرید،صدر الخدمت فائونڈیشن ضلع بھمبر ڈاکٹر ریاض احمد ،سابق امیدواران اسمبلی انجنئیر خالد خان ،چوہدری محمد علی اختر ،امیر جماعت اسلامی حلقہ بھمبر چوہدری محمد خلیل ایڈووکیٹ ،راجہ بدر حسین ایڈووکیٹ ،ناظم اسلامی جمعیت طلبہ حسنین علی،امی جماعت اسلامی حلقہ برنالہ چوہدری کبیر ہاشم ایڈووکیٹ ،امیر جماعت اسلامی حلقہ سماہنی محمود شفیع ،محمد سجاد الرحمان سمیت تمام مقامی قیادت مختلف ٹیموں کی شکل میں جلسہ عزم انقلاب کی کامیابی کے بھرپور کوشش کر رہے ہیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر بھمبر مرزاارشد محمود جرال کی ہدایت پرتحصیلد ار بھمبر شہزاد نسیم عباسی نے ہمراہ نا ئب تحصیلدار راجہ نثار احمد خان بمعہ پولیس نفری رات گئے بھمبر کے داخلی اور خارجی را ستوں پر چیک پوسٹوں کی پڑتال کی انہو ں نے انٹر ی پو ائنٹس پنڈوڑی ،پنڈ ی جہو نجہ اور سیر لہ میں قا ئم چیک پوسٹو ں پر رجسٹر اندرا ج کی پٹر تا ل کی اور موقع پر تعینا ت پو لیس اہلکا را نکی طرف سے کی جا نے والی چیکنگ کے طر یقہ کا ر کو چیک کیا بعدازا ں انہو ں نے شہر کے مختلف ہو ٹلو ں پر ٹھہرے ہو ئے مسا فروں کے اندر جا نچ پڑتا ل کی انہو ں نے ہو ٹل ما لکا ن کو سختی سے ہد ایت کی کہ کسی اجنبی اور بدو ں شنا ختی کا رڈ کے رہا ئش
کے لئے کمر ہ جا ت نہ دئے جائیں اور آنے جا نے وا لے افراد پر بھی کڑ ی نظر رکھیں ۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)مسلم کانفر نس سٹی بھمبر کے صدر خو اجہ طا رق محمو بٹ نے کہا ہے کہ کشمیر یوں کی لازوال قر با نیوں اور شہد ا کے خو ن کو را ئیگا نہیں ہو نے دیا جا ئیگا کشمیر یو ں سے ہما را رشتہ کو ہ ہما لیہ کے پہا ڑوں سے بھی بلند ہے اسی وجہ سے کشمیر یو ں کے ساتھ5فروری کو یو م یکجہتی ہو ری منا کر کشمیر یو ں کے ساتھ اپنی گہر ی وا بستگی کا اظہا ر کر تے چلے آرہے ہیںاس سے عا لمی سطح پر بھی مسئلہ کشمیر اجا گر کر نے کے سا تھ ساتھ شہد ا کی عظیم قر با نیو ں کو یا د کرتے اپنے عز م کا اظہا ر ہو تا ہے مسلم کا نفر نس شہد ا ء کشمیر کے خو ن کی آبیا ری کر تے ہو ئے گز شتہ نصف صدی پر محیط اپنی مسلسل جدو جہد کے سفر پر گا مز ن ہے انہو ںنے کہا کہ یہ مقام افسو س ہے کہ کشمیر ی لیڈر شپ آج اقتدا ر کی جنگ میں بر ی طر ح الجھے ہوئے ہیںجبکہ کشمیر کے اس پا ر بھا رتی حکمرا نو ں نے مختلف حر بو ں اور طر یقوں سے کشمیر یو ں کے تشخص کو پا ما ل کر نے کے لئے جدو جہد میں مصروف عمل ہے انہو ں نے کہا کہ پا کستا ن اور کشمیہر ی عو ام پا نچ فروری کویوم یکجہتی کشمیر بھر پو ر اند از میں منا کر ایک با ر پھر مقبو ضہ کشمیر کے کشمیر یو ں کے ساتھ اپنے عزم کا اظہا ر کر یں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر)میئر ہا ئی ویکم آج 2ہفتے کے دو رے پر پا کستا ن پہنچیں گے بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائیر پو رٹپر انکا شاند ار استقبا ل کیا جا ئیگا اور ایک بڑ ے جلوس کے ہمرا ہ میر پو ر لا یا جا ئیگا تفصیلات کے مطا بق بر طا نیہ کے شہر ہا ئی ویکم کے مئیر چو ہدری خلیل احمد آج 2 ہفتے کے دو رے پر پا کستا ن پہنچیں گے بینظیر انٹر نیشنل ائیر پو رٹپر کارکن اورعز یز اقارب انکا استقبا ل کر یں گے اور انہیں ایک بڑ ے جلوس کے ہمرا ہ میر پور لایا جا ئیگا ۔

Bhimber News

Bhimber News

Bhimber News

Bhimber News