چین میں جعلی بینک نے لوگوں سے تین کروڑ ڈالر زٹھگ لیئے

Fake Bank

Fake Bank

بیجنگ (جیوڈیسک) کہتے ہیں لالچ بری بلا ہے، اسی کمزوری کا فائدہ اٹھاکر چین میں جعلی بینک نے لوگوں سے تین کروڑ 20 لاکھ ڈالر زٹھگ لیئے۔

یہ واقعہ پیش آیا چین کے مشرقی شہر نان جِنگ میں جہاں جعلی بینک ایک سال سے زائد عرصے تک کام کرتا رہا۔ بینک میں 200 افراد کے اکائونٹس تھے جن میں جمع رقم کی مجموعی مالیت تین کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی۔

بینک کے جعلی ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب 19 لاکھ ڈالر جمع کرانے والے بزنس مین کو وعدے کے مطابق منافع نہیں ملا ۔ اس نے پولیس سے رجوع کیا تو پتا چلا کہ درحقیقت یہ بینک نہیں بلکہ دیہی کوآپریٹو ادارہ ہے۔ پولیس نے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔