اسلام آباد (جیوڈیسک) حکومت نے پیٹرول بحران کے ذمہ دار سابق ایم ڈی پی ایس او امجد جنجوعہ کے خلاف نیب میں ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ان کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نواز شریف نے سعودی عرب سے واپسی پر لاہور ایئر پورٹ پر ایک ہنگامی اجلاس پیٹرول کے بحران کے حوالے سے جن چار افسروں کو معطل کیا تھا ان میں امجد جنجوعہ بھی شامل تھے جبکہ بعد میں وزیراعظم کی طرف سے پیٹرول بحران کے تحقیقات کے لئے قائم دو رکنی کمیٹی نے بھی امجد جنجوعہ سمیت چاروں افسروں کی معطلی کا فیصلہ درست قرار دیا تھا۔