شیخوپورہ میں گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو زندہ جلا دیا

Burnt Alive

Burnt Alive

شیخوپورہ (جیوڈیسک) نواحی گاؤں میں شوہر نے گھریلو جھگڑے پر بیوی کو پیٹرول چھڑک کر زندہ چلادیا۔

شیخوپورہ کے نواحی گاؤں لودھیاں کا رہائشی صائم مسیح گزشتہ روز اپنی ناراض بیوی کو منا کر لایا تو کسی معاملے پر دونوں کا ایک مرتبہ پھر جھگڑا ہوگیا، جس پر صائم نے بیوی پر پیٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔

متاثرہ خاتون کو تشویش ناک حالت میں قریبی سرکاری اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گئی، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔