لیہ کی خبریں طارق پہاڑ سے24/01/2015

لیہ (نامہ نگار) اے ڈی سی ڈاکٹر لبنی نذیر نے کہا ہے کہ ضلع لیہ کے 18 لا کھ شہر یو ں کو میونسپل سروسز و معیاری طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے متعلقہ ادارے تمام تر دستیا ب وسائل بروئے کار لانے کے لئے مشنری جذبہ سے خدمات سر انجام دیں تا کہ حکومت پنجاب کے گورڈ گورنس کے عملی نفاذ کو یقینی بنا یا جا سکے یہ با ت انہو ں چوبا رہ سٹی کے مختلف مقاما ت پر صحت و صفائی اور ٹی ایچ کیو ہسپتا ل میں طبی سہو لتوں کی فراہمی کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی ۔ ایڈ مسٹر یٹر و اسسٹنٹ کمشنر چوبا رہ جا م آفتا ب حسین ہمر اہ تھے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق ڈی سی او لیہ رانا گلزار احمد کی ہد ایات پر اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے تحصیل چوبا رہ میں میو نسپل سروسز کی فراہمی کے نظا م کے جا ئزہ کے لئے شہر کے مختلف مقاما ت ہا ئی سکو ل روڈ، تھا نہ روڈ ، نو اں کو ٹ روڈ ، لا ہور روڈ و مختلف محلو ں کا معائنہ کیا جس کے دوران صحت وصفائی ، سٹریٹ لا ئٹس ، نکا سی آب ، تجا وزات کے خا تمے کا جا ئزہ لیا ، ایڈ منسٹریٹر جا م آفتا ب حسین نے بریفنگ کے دوران بتا یا کہ شہر کو تین سیکٹرز میں تقسیم کر کے ٹریکٹر ٹرالیو ں کے ذریعے خصوصی ہفتہ صفائی مناتے ہو ئے صفائی کا عمل جا ری ہے اور تمام سیکٹرز کی وہ براہ راست نگرانی کر رہے ہیں ۔اسی طرح انہو ں نے ٹی ایچ کیو ہسپتا ل کا اچانک معائنہ کیا اس دوران انہو ں نے شعبہ ایمر جنسی ، میڈیکل ، سرجیکل وارڈ ز کا معائنہ کیا اور طبی سہو لتو ںکا جائزہ لیا اس دوران انہو ں نے اوقات کا ر کے دوران صرف ایک ڈسپنسر اور سٹا ف نر س کی مو جو دگی پر سخت نوٹس لیتے ہو ئے ای ڈی او صحت کو غیر حا ضر ڈاکٹرز و طبی عملے کے خلا ف قواعد و ضوابط کے تحت کا روائی عمل میں لا نے کی ہد ایت کی ۔مزید برآں انہو ں نے ہسپتا ل میں دستیاب سہولیا ت کو بروئے کا ر لاتے ہو ئے مریضو ں کو علا ج معالجہ کی سہولیا ت فراہم کر نے کی ہد ایت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
لیہ( نامہ نگار) اے ڈی سی ڈاکٹر لبنیٰ نذیر نے ہد ایت کی کہ ریو نیو حکا م لینڈ ریکا رڈ کی کمپیو ٹرائزیشن کے عمل کو معینہ عرصہ میں مکمل کر نے کے لئے سرعت سے اقداما ت عمل میں لائیں کیو نکہ لینڈ ریکا رڈ کی کمپیو ٹرائز یشن پا کستا ن کی زرعی معیشت کو جد ید سائنسی خطو ط پر استوار کرنے کی جا نب اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے اے سی چوبا رہ جا م آفتا ب حسین نے بر یفنگ کے دوران بتا یا کہ تحصیل چوبا رہ کے 149مو ضعات کمپیو ٹر کر نے کا ٹا رگٹ تھا جس میں سے 147کمپیوٹرائزڈ ہو چکے ہیں ۔اس مو قع پر اے ڈی سی نے تحصیل چوبا رہ کے ریو نیو ریکا رڈ کی کمپیو ٹرائزیشن کے لئے بہتر کا ر کر دگی پر اے سی چوبا رہ جا م آفتاب حسین کی کا ر کر دگی کو سراہاتے ہو ئے کہا کہ حکو مت کے گو رڈ گو رنس کے ایجنڈے کی تکمیل ایسے حکو متی افسران قیمتی اثاثہ ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( نامہ نگار) ضلع لیہ میں سکو لو ں و ہسپتا لا ت میں بھر پور سیکورٹی انتظا ما ت کے لئے طے کر دہ پلا ن پر تمام ادارے سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنائیں تا کہ ضلع بھر میں کسی بھی نا خوشگوار حادثے سے محفوظ رہا جا سکے ۔ یہ با ت ڈی ایس پی صدر محمد ظفربزدار نے ڈی ایچ کیو ہسپتا ل لیہ میں سیکو رٹی انتظا ما ت کے اچانک جا ئزہ کے موقع پر کہی ، ایس ایچ او سٹی وسیم اکبر لغاری ، ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر خا لد نعیم مو جو دتھے ، ڈی ایس پی نے مجو زہ جگہ کے علا وہ غیر ضروری طور پر ہسپتا ل کے احا طے میںگا ڑیو ں و موٹر سائیکلو ں کو کھڑا رکھنے اور کنٹین کو اپنے احا طے کے علا وہ کسی قسم کے گیٹ کو نہ کھو لنے اور احاطے تک محدود رکھنے کے بارے میں ہدایا ت دیں ایم ایس نے یقین دلا یا کہ سیکو رٹی پلا ن کے مطا بق ضروری اقداما ت عمل لا ئے جا رہے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( نامہ نگار) ضلع لیہ میں20لا کھ 33ہزار3سو جانوروںو 9لاکھ 15ہزار دیسی مرغیو ں اور پرندوں کو وبائی امراض سے محفوظ رکھنے کے لیے محکمہ لائیوسٹاک نے گاوں گاوں جاکر گھروں میں ہی حفاظتی ٹیکے اور ویکسی نیشن کی خصوصی مہم شروع کردی ہے جس کے تحت ضلع لیہ کے تمام مویشوں و پالتو پرندوں کی ویکسی نیشن کی جارہی ہے یہ بات سینیر وٹرنری آفیسر لیہ ڈاکٹر اعجاز الہی جکھڑ نے یونین کونسل کو ٹ سلطان، جمن شاہ ، لوہانچ نشیب ،جکھڑ پکااور بستی جوتہ میں ویکسی نیشن مہم کے جائزہ کے موقع پر کہی انہوں نے کہا کہ ضلع لیہ کی 44 یونین کونسلوں میں قیمتی مال مویشی اور پالتو پرندوں مرغیوں کی ویکسی نیشن کے لیے خصوصی مہم شروع کر دی گئی ہے جس کا بنیادی مقصد پرندوں و جانوروں کو متعدی امراض سے محفوظ بنانا ہے انہوں نے شہریوں سے کہا کہ وہ اپنا قیمتی اثاثہ محفوظ بنانے کے لیے محکمہ کی اس مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں اور مفت حفاظتی ٹیکے و ویکسی نیشن کرایئں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

لیہ( نامہ نگار)ماں بچے کی بہتر صحت چھوٹے خاندان کی افادیت کے موضوع پر فلاحی مراکز میں جاری آگاہی مہم کے سلسلہ میں محکمہ بہبود آبادی کے فلاحی مرکز جمن شاہ میں تقریب منعقد ہوئی جس میں انچارج شازیہ منظورنے چھوٹے خاندان کی افادیت و اہمیت ماں بچے کی صحت متعدی امراض سے بچاو اور بہبود آبادی کے تحت فراہم کردہ طبی سہولیات کے بارئے میں بھی آگاہی دی اور خواتین کو مفت ادویات دینے کے علاوہ بروشر و پمفلٹ دیے گئے۔

Leh News

Leh News

Leh News

Leh News

Leh News

Leh News