اسلام آباد (جیوڈیسک) ایک بیان میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا خان صاحب عمرہ کرنے کے بعد بھی جھوٹ اور بہتان تراشی سے باز نہیں آئے۔ خان صاحب اب ہار کے سوگ سے باہر آ کر خیبرپختونخوا پر توجہ دیں۔
ان کا مزید کہنا تھا صاحب میڈیا کے شیر ہیں جب عدالت پوچھتی ہے تو معافی مانگ لیتے ہیں۔
انہوں نے کہا خان صاحب این اے 122 پر عدالت میں سچ سامنے آنے پر گھبرا گئے ہیں ہر جگہ دھاندلی ہوئی مگر جہاں خان صاحب جیتے وہاں الیکشن ٹھیک ہوئے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا خان صاحب جوڈیشل کمیشن سے خود بھاگ رہے ہیں کیونکہ سچ سامنے آنے کا خطرہ ہے۔ عمران خان اسمبلیوں کو نہیں مانتے مگر سینیٹ کے الیکشن ضرور لڑیں گے۔