چھاچھرو (جیوڈیسک) تھرپارکر کی تحصیل چھاچھرو میں گندم کے بااثر ڈیلر نے سرکاری اسکول کو گودام میں تبدیل کردیا، معصوم بچے شدید سردی میں کھلے آسمان تلے تعلیم حاصل کرنے پر مجبور ہوگئے۔
چھاچھرو کے نواحی گاؤں احمد جوتڑ میں بااثر ڈیلر نے مبینہ طور پر سرکاری اسکول کی عمارت پر قبضہ کرکے اس میں گندم کی بوریاں رکھوادی ہیں۔ اسکول پر قبضے کے نتیجے میں تعلیم حاصل کرنے والے معصوم بچے دربدر ہوگئے۔
اساتذہ نے بچوں کو اسکول کے باہر کھلے آسمان تلے ہی پڑھانا شروع کردیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق علاقے کے لوگوں نے متعلقہ حکام کو اس بارے میں آگاہ بھی کیا مگر اسکول کی عمارت سے بااثر ڈیلر کا قبضہ ختم نہ کرایا جاسکا۔