کراچی (اسٹاف رپورٹر) ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر محمد ادریس نے کہا ہے کہ فلاح و بہبود کے حوالے سے خدمات انجام دینے والے عوامی زندگی میں انقلاب لانے کی جد وجہد میں مصروف ہیں ان کا یہ کردار نہ صرف قابل تحسین بلکہ قابل تقلید عمل ہے باہمی روابطہ کو بڑھا کر ہم ملک سے پسماندگی کا خاتمہ اور خوشحالی لاسکتے ہیں حکومتی سطح پر عوام کو فلا و بہبود کے حوالے سے متعدد پروجیکٹ پر کام جاری اور ہم علاقائی سطح پر فلاحی اور سماجی اداروں کے تعاون سے علاقائی سطح عوامی فلاح و بہبود کے حوالے سے اقدامات کو فعال کررہے ہیں۔
ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر شوشل ویلفیئر محمد ادریس نے تنظیم فلا ح و بہبود خلد آباد قائد آباد کے مرکزی دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے کیا افتتاحی تقریب میں تنظیم فلاح و بہبود کی سنیئر نائب صدر نجمہ اشفاق ،جنرل سیکریٹری مختار احمد ،چیئر پرسن نسیم اختر ،فنانس سیکریٹری اسد زیدی ،زاہدہ جیلانی اور حناء اظہر بھی موجود تھیںڈائریکٹر شوشل ویلفیئر محمد ادریس نے تنظیم فلاح و بہبود قائد آباد کو اپنی جانب سے مکمل تعاون کا یقین دلا تے ہوئے کہاکہقائد آباد جیسے مضافاتی علاقے میں پسماندگی دور کرنے کا بیڑا اُٹھانے والے تنظیم فلاح و بہبود کا احسن قدم ہے۔
اس موقع پر تنظیم فلاح و بہبود کی سنیئر نائب صدر نجمہ اشفاق نے اپنی سماجی تنظیم کے منشور بتا تے ہوئے کہاکہ تنظیم فلاح و بہبود کا بنیادی مقصد علاقائی سطح پر بھوک ،بے روزگاری کا خاتمہ ہے اس کے ساتھ علاقہ عوام کے تعاون اور مشاورت کے ساتھ علاقائی سطح پر عوام کو درپیش روزمرہ مسائل سے چھٹکارہ دلا نا بھی ہمارہ تنظیم کے مقاصد میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ اگر علاقائی سطح پر فلاح و بہبود کی سرگرمیوں میں جد وجہد کرنے والی تنظیموں کی سرپرستی کی جائے تو ملک سے پسماندگی ،بھوک ،جہالت اور بے روزگاری کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے نجمہ اشفاق نے کہاکہ تنظیم فلاح و بہبود بہت جلد مخیر حضرات کے تعاون سے قائد آباد اور اس ملحقہ آبادیوں میں تعلیم کے فروغ اور بنیادی صحت کی فراہمی کے لئے پروجیکٹ شروع کرے گی۔