کراچی (اسٹاف رپورٹر) لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کراچی کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے کہا ہے کہ ملک خداد کے نوجوانوں میں ہر شعبے میں ٹیلنٹ موجود ہے وہ اپنے ہنر کے ذریعے دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتے ہیں انہوں نے جامعات پر زور دیا کہ وہ فروغ علم کے ساتھ جدید تحقیق سے شناسائی اور غیر نصابی صحت مند سرگرمیوں کو بھی پروان چڑھا کر نوجوانوں کو اپنے جوہر دکھانے کے مواقع فراہم کریں ان خیالات کا اظہار لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی نے لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج لیٹریر ی اینڈ ڈیبٹنگ سوسائٹی کے زیر اہتمام دوسرا لیاقت نیشنل آل کراچی بین المدارس تقریری مقابلے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا
تقریب سے لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل و ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو،چیئر پرسن لیٹریری اینڈ ڈیبٹنگ سوسائٹی سلطان احمد ،نصرت علی رضوان زیدی اور دیگر نے بھی خطاب کیا مقابلہ میں شہر کراچی 12کالج اور یونیورسٹی کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا تقریری مقابلہ اُردو اور انگریزی میں منعقد کیا گیا
تقریب میں طلباء و طالبات اور والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی مقابلہ کے اختتام پر جیوری کے فیصلے کے مطابق مقابلہ اُردو تقریر میں دادا بھائی انسٹی ٹیوٹ کے محمد زوہیب نے اول پوزیشن ،وفاقی اُردو یونیورسٹی کی شہزادی کنو ل نے دوسری پوزیشن اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی اُم فروا نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔مقابلہ انگریزی تقریر میں نیسٹ کے عبداللہ ادریس نے اول پوزیشن ،بحریہ یونیورسٹی کی سائمہ انور نے دوسری پوزیشن اور جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کی سارہ فاطمہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی تقریب سے اپنے خطاب میں لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیر علی شورو نے کہا کہ مقابلے کا رحجان ذہنی تخلیق کو اُجاگر کرتی ہے ،پاکستانی نوجوانوں نے اپنے ٹیلنٹ کو دنیا میں منوایا ہے انہو نے بتا یا کہ لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی مسیحائوں کی تربیت کے حوالے سے ملک کا بہترین درس گاہ بن چکا ہے جہاں میڈیکل اسٹوڈنٹس کو علم اور شعبہ طب میں دنیا میں رونما ہونے والے جدید تحقیق سے آراستہ کرنے کے ساتھ صحت سرگرمیاں فراہم کررہی ہے۔
اس موقع پر لیٹریری اینڈ ڈبٹنگ سوسائٹی لیاقت نیشنل ہسپتال و میڈیکل کالج کے چیئر پرسن سلطان احمد نے ہسپتال و کالج انتظامیہ خصوصاً طلباء و طالبات کا شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاوشوں کی بدولت آج دوسرا لیاقت نیشنل آل کراچی بین مدارس تقریری مقابلے کا انعقاد ممکن بنا یا گیا ۔تقریب کے اختتام پر تقسیم انعامات کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں لیاقت نیشنل ہسپتال ومیڈیکل کالج کراچی کے میڈیکل ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان فریدی اور لیاقت نیشنل میڈیکل کالج کراچی کے پرنسپل اینڈ ڈین پروفیسر ڈاکٹر امیرعلی شورو نے تقریری مقابلے میں کامیاب طلباء و طالبات میں ٹرافی اور انعامات و اسناد پیش کئے ۔