بھمبر کی خبریں 25/01/2015

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تعمیر و ترقی برنالہ کے عوام کا بنیادی حق ہے صحت تعلیم اور سڑکوں کی خستہ حالی اقتدار پرست سیاستدانوں کی نااہلی کا منہ بولتا ثبوت ہے برنالہ میں گذشتہ کئی سالوں سے چھائی احساس محرومی کو ختم کر کے دم لونگا عوام ساتھ دیں انشاء اللہ ان کی عزت نفس بحال کرنے اور علاقے میں نفرتوں کو ختم کر کے محبت کا پیغام عام کرونگا ان خیالات کا اظہار حلقہ برنالہ سے آزاد امیدوار اسمبلی عبدالمالک اعوان نے میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ حلقے کے غیور عوام اپنے ووٹ کی طاقت سے تعمیر و ترقی اور بنیادی انسانی ضروریات کیلئے عوامی نمائندے منتخب کرتے رہے جنہوں نے اقتدار میں آکر نہ صرف برنالہ کے عوام سے آنکھیں پھیر لیں بلکہ اسلام آباد اور مظفرآباد میں اپنے ٹھکانے بنا کر عوام کو بے یارو مدد گار چھوڑ دیا حلقہ برنالہ اس وقت آزاد کشمیر کا سب سے پسماندہ ترین حلقہ ہے جہاں پر امپورٹڈ اور مقامی سیاسی خاندانوں نے اجارہ داری قائم کر کے عوام کا استحصال کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ میں نے عوام کی خواہش کا احترام کرتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے میں کسی جماعت ، برادری یا علاقے کی نمائندگی کیلئے سیاسی میدان میں نہیں آیا بلکہ میرا عزم برنالہ کے اندر مثبت سیاسی ماحول کے ساتھ ساتھ علاقے کے عوام کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے کوشش کرنا حلقے میں برادری ازم سے پاک مساوات اور رواداری کے ماحول کو فروغ دینا اور برنالہ کے عوام کے احساس محرومی کو ختم کر کے تعمیر و ترقی کے نئے دور کا آغاز کرنا ہے برنالہ کے عوام روایتی سیاستدانوں سے جان چھڑانا چاہتے ہیں اور تبدیلی چاہتے ہیں اور حلقے میں تبدیلی کی ہوا چل پڑی ہے حلقہ برنالہ کے غیور رعوام اور بالخصوص نوجوان میرے دست و بازور ہیں انکی طاقت سے برنالہ سے اجارہ داری اور روایتی سیاست کو ختم کر کے دم لونگا ایک سوال کے جواب پر انہوں نے کہا کہ برنالہ کے پہاڑی علاقوں تھب، پتنی ، نالی اور یونین کونسل ملوٹ میں بالخصوص پینے کے صاف پانی صحت اور تعلیم کی سہولیات کا فقدان ہے جس کو حل کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی مسائل بھی عوام کی دہلیز پر حل کرنا میری اولین ترجیح ہو گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پیپلز پارٹی کے راہنما راجہ غفار احمد گوگا آف بنڈالہ کی والدہ محترمہ کی وفات پر انکی رہائش گاہ بھمبر پر فاتحہ کرنے والوں کا تانتا بندھا رہا فاتحہ خوانی کرنے والوں میں سیکرٹری اسمبلی چوہدری بشارت حسین ، پیپلز پارٹی کے مرکزی نائب صدر ڈاکٹر انعام الحق چوہدری، سابق صدر پریس کلب راجہ نعیم گل، ایکسین چوہدری منیر احمد، سابق صدر بار بھمبر چوہدری محمد اسلم ایڈووکیٹ، سابق ممبر ضلع کونسل چوہدری فضل علی، سابق چیئرمین زکوٰة و عشر راجہ مسعود اسلم پوٹھی، سابق کونسلر راجہ فرمان احمد سیرلہ، راجہ محمد نواز، راجہ محمد آصف سیرلہ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، صدر ٹرانسپورٹ یونین ضلع بھمبر چوہدری محمد عارف کاکا، ٹھیکیدار محمد الیاس، منیجر HBL چوہدری حسنین، ایس ڈی او برقیات چوہدری انصر محمود، انتظار سلیم گیٹو ، چوہدری سلیمان درائیاں، چوہدری تنویر صابر، صدر صرف یونین راجہ شوکت علی، حاجی محمد اقبال، ڈاکٹر فضل کریم، نائب تحصیلدار راجہ انصر محمود، نائب تحصیلدار راجہ نثار احمد، حاجی محمد انور ، راجہ عطا المنعم، عامر اکرم، راجہ غلام ربانی، راجہ فخر اقبال سمیت دیگر شامل ہیں جنہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعائے مغفرت اور پسماندگان سے اظہار تعزیت کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) روزنامہ کشمیر ٹائمز کی آٹھویں سالگرہ کی تقریب کشمیر پریس کلب بھمبر میں منعقد ہوئی تقریب کے مہمان خصوصی ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور اورمعروف بزنس مین راجہ محمد رفیق خان تھے تقریب میں سابق چیئرمین زکوٰة و عشر راجہ مسعود اسلم، صدر میلاد کمیٹی بھمبر چوہدری محمد اکرم مقدم، صدر صراف یونین راجہ شوکت علی، صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری محمد عارف کاکا، ضلعی صدر یونین آف جرنلسٹ ڈاکٹر طارق شاکر ، صدر کشمیر پریس کلب ناصر شریف بٹ ، سابق صدر بھمبر پریس کلب جاوید برسالوی، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ راجہ التماس، مسلم کانفرنس سٹی بھمبر کے سینئر نائب صدر راجہ محمد آصف سیرلہ، خدمت فائونڈیشن کے سیکرٹری مالیات غلام رسول رحمانی، سنیئر صحافی چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ ، تاجر راہنما راجہ ممتاز خان، نائب صدر پریس کلب ارشد محمود غازی، سیکرٹری مالیات سلیم ساگر، پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری محمد علی، سنیئر صحافی طارق محمود ثاقب، مرزا ندیم اختر، محمد یٰسین تبسم، عابد زبیر، ملک شوکت حسین، شیراز پرویز مشتاق ، قاضی انصر زمان سمیت دیگر نے شرکت کی تقریب کے آخر میں ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور ، بیورو چیف کشمیر ٹائمز بھمبر راجہ نعیم گل، نمائندہ خصوصی ذیشان مصطفی ، معروف بزنس مین راجہ محمد رفیق نے دیگر کے ہمراہ کشمیر ٹائمز کی آٹھویں سالگرہ کا کیک کاٹا۔

Special Administrator Ceremony Municipal Committee

Special Administrator Ceremony Municipal Committee

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) روزنامہ کشمیر ٹائمز عوامی حقوق اور تحریک آزادی کشمیر کا ترجمان ہے عوامی مسائل کے ساتھ تحریک آزادی کشمیر کا اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہا ہے جس پر روزنامہ کشمیر کی پوری ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں روزنامہ کشمیر ٹائمز کی آٹھویں سالگرہ کی تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ روزنامہ کشمیر ٹائمز نے آزاد کشمیر کے اندر مثبت تعمیری اور با مقصد صحافت کو فروغ دیا ہے لوگوں کے مسائل ،تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ بیرون ممالک مقیم کشمیری کمیونٹی کے مسائل کو بھی اجاگر کیا ہے روزنامہ کشمیر ٹائمز اس وقت آزاد کشمیر کے سب سے بڑے اخبار کا درجہ حاصل کر چکا ہے اس کی پوری ٹیم انتہائی تجربہ کار اور محنتی ہے جنہوں نے چند سالوں کے اندر اخبار کے معیار کو بہتر کر کے نیشنل اور انٹرنیشنل سطح کا اخبار بنا دیا ہے تقریب سے معروف بزنس مین راجہ محمد رفیق ، بیورو چیف راجہ نعیم گل، نمائندہ خصوصی ذیشان مصطفی ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، ڈاکٹر طارق شاکر سمیت دیگر نے خطاب کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر) ٹمبر مافیا محکمہ جنگلات کی اراضی پر غیر قانونی قبضہ کر کے نہ صرف سماہنی میں دفعہ 144 کے نفاذ کی خلاف ورزی کر رہا ہے بلکہ محکمہ جنگلات کی طرف سے مسمار کیے گئے مکان کی دوبارہ بذور طاقت تعمیر میں مصروف کرنے انتظامیہ جنگلات کو نقصان پہنچانے اور غیر قانونی تعمیر پر ٹمبر مافیا کے خلاف کارروائی کرے ان خیالات کا اظہار کالیاں ترڑاں کڈیالہ سماہنی کے رہائشی ارشد محمود نے صحافیوں کو پیش آنے والے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موضع کالیاں ترڑاں میں عبدالقیوم اور ماسٹر اصغر وغیرہ نے محکمہ جنگلات کے رقبہ پر قبضہ کرنے کیلئے لاکھوں روپے مالیت کے قیمتی درخت کاٹ کر مکانات کی ناجائز تعمیر کی جس کی اطلاع ملنے پر محکمہ جنگلات نے ایکشن لیتے ہوئے جنگلات کے رقبہ پر تعمیر مکان مسمار کر دیا لیکن اب دوبارہ قبضہ مافیا نے نہ صرف مکان تعمیر کر لیا ہے بلکہ مزید رقبہ پر بھی قبضہ کر رہے ہیں اسسٹنٹ کمشنر سماہنی نے دفعہ 144 کا نفاذ کر کے خالصہ اور جنگلات کے رقبوں پر ہر قسم کی تعمیر پر پابندی لگا رکھی ہے لیکن با اثر قبضہ مافیا نے ایک بار پھر تمام قوانین کو ہوا میں اڑا کر دوبارہ محکمہ جنگلات کے رقبہ پر مکانات کی تعمیر شروع کر دی ہے قبضہ کے دوران نہ صرف قیمتی جنگل کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے بلکہ قومی خزانے کو لاکھوں روپے کی پھکی بھی دی جا رہی ہے انہوں نے کہا کہ قبضہ گروپ کے خلاف محکمانہ درخواست کے باوجود پولیس کی طرف سے کارروائی نہ ہونا جانبداری کا ثبوت ہے محکمہ جنگلات کی طرف سے بھی بے حسی قابل افسوس ہے انہوں نے کہا کہ ہمارا وزیراعظم آزاد کشمیر، چیف سیکرٹری ، وزیر جنگلات سے مطالبہ ہے کہ سماہنی کے قیمتی جنگلات کو نقصان پہنچانے اور حکومتی زمین پر ناجائز قبضہ کرنے والوں کا نوٹس لیں اور غفلت کی مرتکب انتظامیہ کی باز پرس کی جائے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) صحافت ایک مقدس پیشہ ہے مثبت اور تعمیری صحافت سے ملک اور معاشرے کے اندر انقلابی تبدیلیاں لائی جا سکتی ہیں بھمبر کے صحافی عوامی مسائل اور تحریک آزادی کشمیر کو اجاگر کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی بھمبر راجہ شاہد انور نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں صحافیوں کی ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے میڈیا کی مثبت اور تعمیری تنقید سے ملک کے اندر بہتری آئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے کشمیر پریس کلب بھمبر میں منعقدہ ایک تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے آج کے اس دور میں صحافت کا بڑا کردار ہے مثبت صحافت نے معاشرہ میں نہ صرف شعور اجاگر کیا ہے بلکہ ملک اور قوم کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کرنے کے ساتھ ساتھ حکومتی اور انتظامی اداروں کی اصلاح کی ہے صحافیوں کے قلم کے ذریعے نہ صرف عوامی مسائل بلکہ معاشرہ کی خرابیوں کی نشاندہی ہوتی ہے اور ارباب اختیار ان مسائل کے تدارک کیلئے کوشاں ہو جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ بھمبر کے صحافی نہ صرف عوامی مسائل کو اجاگر کر رہے ہیں بلکہ تحریک آزادی کشمیر کے لئے بھی بھرپور قلمی جہاد کر رہے ہیں تقریب سے سابق صدر پریس کلب راجہ نعیم گل، صدر ناصر شریف بٹ ، چوہدری خالد حسین ایڈووکیٹ، طارق محمود ثاقب، ڈاکٹر طارق شاکر، ملک شوکت حسین اور ذیشان مصطفی نے خطاب کیا جبکہ تقریب میں معروف بزنس مین راجہ محمد رفیق خان ، سابق چیئرمین زکوٰة و عشر راجہ مسعود اسلم، صدر میلاد کمیٹی بھمبر چوہدری محمد اکرم مقدم، صدر صراف یونین راجہ شوکت علی، صدر ٹرانسپورٹ یونین چوہدری محمد عارف کاکا، سابق صدر بھمبر پریس کلب جاوید برسالوی، ضلعی جنرل سیکرٹری مسلم لیگ یوتھ ونگ راجہ التماس، مسلم کانفرنس سٹی بھمبر کے سینئر نائب صدر راجہ محمد آصف سیرلہ، خدمت فائونڈیشن کے سیکرٹری مالیات غلام رسول رحمانی، تاجر راہنما راجہ ممتاز خان، نائب صدر پریس کلب ارشد محمود غازی، سیکرٹری مالیات سلیم ساگر، پیپلز پارٹی کے راہنما چوہدری محمد علی،، مرزا ندیم اختر، محمد یٰسین تبسم، عابد زبیر، شیراز پرویز مشتاق ، قاضی انصر زمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

بھمبر ( ڈسٹرکٹ رپورٹر ) بھمبر میں دفعہ 144 کا نفاذ ہوا میں اڑ گیا آزاد کشمیر میں کتوں کی لڑائی کے کھیل پر پابندی کے باوجود گڑھا کنجال میں کتوں کی لڑائی کا میدان سج گیا پولیس خاموش تماشائی تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آزاد کشمیر میں کتوں کی لڑائی پر مبنی کھیل پر پابندی عائد ہے گذشتہ روز بھمبر کے نواحی علاقے گڑھا کنجال میں کتوں کی لڑائی کا اکھاڑہ ہوا جس میں علاقہ بھر سے لوگوں نے اپنے اپنے خونخوار کتے لڑائی کے اکھاڑے میں اتارے کتوں کی لڑائی کا کھیل دن بھر جاری رہا جبکہ پولیس خاموش تماشائی بنی رہی بھمبر میں دفعہ 144 کے نفاذ کی کھلم کھلا خلاف ورزی پر بھمبر کے شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔