سیاحوں کی بڑی تعداد نے برفباری دیکھنے کیلئے مری کا رخ کر لیا

Murree

Murree

مری (جیوڈیسک) ملکہ کوہسارمری نے برف کی چادر اوڑھی تو سیاحوں نے بھی اپنی تخلیقی صلاحیتوں کے خوب جوہر دکھائے۔ سنیو مین بنائے ، فوٹو کھینچوائے ۔ یہ ہیں ملکہ کوہسار مری کے دلفریب نظارے ، پہاڑوں نے برف کی چادر اوڑھی تو سیاح کھنچے چلے آئے۔

جہاں خوب موج مستی کی وہیں سیاحوں کی تخلیقی صلاحیتیں بھی عروج پر نظر آئیں۔ برف ہاتھوں میں آئی تو دیکھتے ہی دیکھتے خوبصورت سنیو مین سینا پھیلائے کھڑا نظر آیا ۔ جن منچلوں سے سنیو مین نہ بنا انہوں نے برف سے جانور بنانے کا ہنر آزمایا۔

سیاحوں نے بھی کاوش کو خوب سراہا اور سنیو مین کے ساتھ کے تصویریں بنا کر خوشگوار یادوں کو ہمیشہ کے لیے محفوظ کر لیا۔ جہاں سیاح خود سنیو مین بناتے ہیں وہیں ان سے یہاں کے مقامی افراد کا روزگار بھی جڑا ہے ۔ سیاح خوش ہیں کہ دیر سے ہی سہی لیکن مری میں ہونے والی برفباری نے انہیں تفریح کا سامان خوب فراہم کیا۔