اسلام آباد (جیوڈیسک) وزیر اعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ پاکستان بھارت سے ہر سطح پر بہتر تعلقات کا خواہاں ہے کیونکہ جب تک پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں آئی گی اقتصادی ترقی ممکن نہیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے سرتاج عزیز نے کہا کہ خطے میں امن سب کے مفاد میں ہے اور امریکی صدر باراک اوباما کا دورہ بھارت خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لئے بہتر ثابت ہوگا جب کہ باراک اوباما اور نریندر مودی کی ملاقات کے بعد کچھ سامنے آیا تو ہی ردعمل دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان بھارت سے ہر سطح پر بہتر تعلقات کا خواہاں ہے کیونکہ جب تک پاک بھارت تعلقات میں بہتری نہیں آئی گی اقتصادی ترقی ممکن نہیں اور اس حوالے سے ہم نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری کو دورہ پاکستان کے دوران اپنے تحفظات سے آگاہ کیا تھا۔