ٹی ایم اے کی جانب سے صدر انجمن تاجران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تحصیل کونسل میں گھس کر ایس ڈی او ذکاء اللہ خان پر تشدد

کروڑ لعل عیسن ( نامہ نگار) ٹی ایم اے کی جانب سے صدر انجمن تاجران اور ان کے ساتھیوں کے خلاف تحصیل کونسل میں گھس کر ایس ڈی او ذکاء اللہ خان پر تشدد اور املاک کو نقصان پہنچانے کا مقدمہ درج کرنے کیلئے تھانہ کروڑ میں درخواست دے دی گئی۔ درخواست میں حاجی مختار حسین ، ساجد مختار ، الطاف حسین سمیت 70 نامعلوم افراد کے نام شامل ہیں۔ دوسری جانب ایس ڈی او ذکاء اللہ خان کی ضمانت منظور ، فوری رہا کر دیا گیا۔

معزز جج کا پولیس کی جانب سے مقدمہ درج کیئے جانے کا سخت برہمی کا اظہار، تفتیشی آفیسر فیاض خان نے مؤقف اختیار کیا کہ لا اینڈ آرڈر کا مسئلہ پیدا ہو گیا تھا جس کے باعث ایس ڈی او ذکاء اللہ خان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کیا گیا۔ دوسری جانب ایس ڈی او کے حق میں تحصیل کونسل میں احتجاجی کیمپ لگایا گیا اور شہر کی صفائی روک دی گئی۔

احتجاجی کیمپ میں ایپکا ضلع لیہ کے صدر رانا محمد افضل ، جنرل سیکریٹری محبوب حسین ساجد ، سید غلام علی شاہ کروڑ کے عہدیداروں مجاہد حسین ، ملک مختیار حسین کھوکھر، فیصل شاہ ، وارث شاہ سمیت عملہ صفائی اور ٹھیکیدار یونین کے درجنوں افراد بھی شریک ہوئے اور مطالبہ کیا گیا کہ صدر انجمن تاجران حاجی مختیار حسین اور ان کے ساتھیوں کے خلاف فی الفور مقدمہ درج کر کے گرفتاری عمل میں لائی جائے۔ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ احتجاجی کیمپ روزانہ 12 سے 2 بجے تک لگایا جائے گا۔

News

News