کراچی (جیوڈیسک) بحریہ ٹاؤن کے سربراہ ملک ریاض نے کہا ہے کہ جمعےکو حیدرآباد میں الطاف حسین یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھیں گے، حکومت مدد کرے تو نجی شعبہ پاکستان میں ملازمتوں کے 21 لاکھ نئے مواقع پیدا کر سکتا ہے،انھوں نے کراچی میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے اسکیم کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وزیراعظم کو کچھ نئے منصوبے پیش کیے ہیں جن پر وہ سنجیدگی سے غور کررہے ہیں۔
لندن میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے ملک ریاض نے کراچی میں سمندر پار پاکستانیوں کے لیے نئی اسکیم کا بھی اعلان کیا۔ انھوں نے کہا کہ حکومت نجی شعبے سے تعاون کرے تو نجی شعبہ پاکستان میں ملازمتوں کے 21 لاکھ نئے مواقع پیدا کر سکتا ہے۔
انھوں نے اعلان کیا کہ جمعے کو حیدرآباد میں الطاف حسین یونی ورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا جائے گا۔ ملک ریاض حسین نے کہا کہ کراچی میں بحریہ ٹاؤن کے منصوبوں کے سبب 8 ماہ میں ملازمتوں کے 45 ہزار نئے مواقع پیدا ہو چکے ہیں۔انھوں نے کہا کہ حکومت مدد کرے تو پاکستان دو سال میں یورپ، امریکا اور دبئی جیسا بن سکتا ہے۔