روم (جیوڈیسک) یونان کی 300 رکنی پارلیمان کے ارکان کے انتخابات میں سائریزا پارٹی نے مجموعی طور پر ڈالے گئے ووٹوں میں سے 36 سے 38 فیصد ووٹ لیے۔
حکمران نیو ڈیموکریسی پارٹی کو 26 سے 28 فیصد ووٹ ہی مل سکے۔ الیکسز سپراس نے ایتھنز میں اپنے حامیوں سے خطاب میں فتح کو سماجی وقار اور انصاف کی بحالی قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ یونان کی سیاست میں روایتی جماعتوں کے اتحاد کو شکست ہوئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ اقتدار چھوڑنے والی حکومت نے بچت اور کٹوتیوں کے جن اقدامات کو متعارف کروایا تھا وہ ختم کر دیے جائیں گے۔
یونان کو قرض دینے والوں کے ساتھ اس بارے میں قابلِ عمل سمجھوتے پر بات کریں گے۔