بنوں (جیوڈیسک) بنوں میں فلاحی اداروں کی طرف سے متاثرین شمالی وزیرستان کے لئے مختلف مقامات پرکیمپ قائم کیے گئے ہیں۔ متاثرین کی شکایت ہے کہ ان کیمپوں میں سہولتوں کا فقدان ہے اور 10 لاکھ سے زائد آئی ڈی پیز کیلیے یہ کیمپس نا کا فی ہیں۔شمالی وزیرستان سے نقل مکانی کرنیوالے 10 لاکھ سے زائد متاثرین کے لئے بنوں میں فلاحی اداروں کی جانب سے کیمپ قائم کیےگئے ہیں۔
حکومت کی طرف سے صرف ایک کیمپ بکا خیل میں قائم کیا گیا ہے جہاں گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے متاثرین فلاحی کیمپوں کا رخ کرتے ہیں۔ لیکن یہاں بھی سہو لتوں کا فقدان ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ کیمپوں میں بہت سے ایسے خاندان ہیں جو شناختی کارڈ میں دہرے پتے کی وجہ سے راشن اور رقم سے محروم ہیں۔