ینگ اتحاد فٹ بال کلب کا روح رواں با بو فیروز کی صحت یابی کے لئے دعا کی اپیل

Karachi

Karachi

کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے مرزا صغیر بیگ و دیگر تمام آفیشل اور کھلاڑیوں نے لانڈھی کورنگی بالخصوص شہر کراچی کے فٹ بال کلبوں، دوست احباب اور شائقین فٹ بال سے اپیل کی ہے کہ وہ ینگ اتحاد فٹ بال کلب کورنگی کے روح رواں اور معروف فٹ بال آرگنائزر با بو فیروز کی صحت یابی کے لئے خصوصی دعا کریں ۔با بو فیروز آج کل اپنے بڑے آپریشن کے بعد ضیاء الدین ہسپتال ناظم آباد میں زیر علاج ہیں۔